گپی گریوال اور دیویہ دتہ کا ”لندن نہیں جاؤں گا“ کیلیےنیک خواہشات کااظہار

فلم”لندن نہیں جاؤں گا“عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی، فلم کا آفیشل ٹریلر 11 جون کو جاری کیا گیا تھا جسے اب تک 12 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہےفلم”لندن نہیں جاؤں گا“عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی، فلم کا آفیشل ٹریلر 11 جون کو جاری کیا گیا تھا جسے اب تک 12 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

بھارتی گلوکار گپی گریوال اور اداکارہ دویا دتہ نے سوشل میڈیا پر ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

فلم”لندن نہیں جاؤں گا“عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی، فلم کا آفیشل ٹریلر 11 جون کو جاری کیا گیا تھا جسے اب تک 12 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی فلم”لندن نہیں جاؤں گا“کا پرومو جاری

ایک ہے نگار کو بہترین فلم کا ایوارڈ ملنے پر ماہرہ خان کا اظہار تشکر

بھارتی گلوکار گپی گریوال نے فلم کے حوالے سے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  لندن نہیں جاؤں گا کا ٹریلر بہت اچھا لگ رہا ہے ،انہوں نے فلم کے مرکزی کرداروں ہمایوں سعید اور مہوش حیات کو ٹیگ کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

اداکارہ دیویا دتہ نے  اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے پیارے  ہمایوں سعید کیلیے نیک خواہشات، اتنظار رہے گا۔

ہمایوں سعید نے دیویا دتہ کو جواب  دیتے ہوئے لکھا کہ شکریہ دیویا ..امید ہے کہ آپ ٹھیک ہیں، جلد ملیں گے۔

ہمایوں سعید نے گپی گریوال کو جواب دیا کہ شکریہ گپّی پاہ جی، خوش ر ہو۔

مہوش حیات نے گپی گریوال کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ خوشی ہوئی کہ آپ کو ایل این جے کا ٹریلر پسند آیا۔ آپ کی آنے والی فلم  پوسٹی کے لیے نیک خواہشات۔ فلم مزے کی لگ رہی ہے۔

اداکارہ مہوش حیات نےاپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ 4 سال بعد بڑی اسکرین پر اپنی نئی فلم”لندن نہیں جاؤں گا“ کے ساتھ واپسی پر بہت پرجوش ہوں۔

انہوں نے فلم کے حوالے سے مزید لکھا کہ یہ تفریح ​​کی ایک حقیقی دعوت  ہےجو ہر عمر کے شائقین کو پوری طرح مسحور کر دے گی، پاکستانی سنیما کو سب سے کامیاب فلمیں  دینے والی ٹیم سے آپ اس سے کم کی توقع نہیں کرسکتے۔فلم اس عید الاضحیٰ پر ریلیز ہوگی۔

متعلقہ تحاریر