سینئر اداکار عابد کشمیری اداکار عمران اشرف کے پرستار نکلے
اگر میں نے فلم بنائی تو میں اسے ضرور رکھوں وں گا،عابد کشمیر نے عمران اشرف کو اپنا پسندیدہ اداکار بھی قرار دے دیا

سینئر اداکار عابدکشمیری اداکار عمران اشرف کو پرستار نکلے ،عابد کشمیر نے عمران اشرف کو اپنا پسندیدہ اداکار بھی قرار دے دیا۔
سینئر اداکار کے منہ سے تعریفی کلمات کو اپنے لیے اعزازقرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیے
بلال مقصود شائے گل کے ساتھ کیا کرنے جارہے ہیں؟
بنگالی مداح کی کبریٰ خان کو سالگرہ پر انوکھی مبارکباد
اداکار عابد کشمیری نے دنیا ٹی و ی کے پروگرام مذاق رات میں شرکت کی۔اس موقع پر میزبان واسع چوہدری کی جانب سے پسندیدہ اداکار سے متعلق سوال کیاگیا۔اس پر عابد کشمیری بلاتوقف کہا کہ عمران اشرف ان کے پسندیدہ اداکار ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ عمران اشرف بہت اچھا اداکار ہے اگر میں نے فلم بنائی تو میں اسے ضرور کاسٹ کروں گا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے عمران اشرف کی فلم دم مستم اور ڈرامے بھی دیکھ رکھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران اشرف نے ڈرامہ سیریل بدذات میں شاندار اداکاری کی ہے، اس کے علاوہ چوہدری اینڈ سنز میں سہیل احمد کے پوتے کا کردار بھی اداکرچکا ہے۔
عمران اشرف نے سیئنر اداکار کے توصیفی کلمات کو اپنے لیے اعزاز قرار دیدیا۔انہوں نے لکھا کہ ایک زندہ لیجنڈ کی طرف سے نوازا گیا جسے میں نے بڑے ہوتے ہوئے دیکھا۔