نادیہ حسین کی ایج فوبیا کاشکار خواتین کےلیےطنزیہ وڈیو
اداکارہ نے وڈیو کے کیپشن میں خود کو 16 سال کا قرار دیتے ہوئے زبان چڑانے والا اموجی بنایا ہے
اداکارہ نادیہ حسین نے ایج فوبیا کا شکار خواتین پر طنز کیلیے ڈب اسمیش کا سہارا لیتے ہوئے مزاحیہ وڈیو بنا ڈالی۔
اداکارہ نے وڈیو کے کیپشن میں خود کو 16 سال کا قرار دیتے ہوئے زبان چڑانے والا اموجی بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سینئر اداکار عابد کشمیری اداکار عمران اشرف کے پرستار نکلے
بلال مقصود شائے گل کے ساتھ کیا کرنے جارہے ہیں؟
وڈیو کے پس منظر میں سنائی دینےو الی آواز میں سوال کیا جاتا ہے کہ میڈم آپ کی عمر کیا ہے جس پر اداکارہ کہتی ہیں 28 سال۔ سوال کرنے والا کہتا ہے کہ میڈم دراصل مجھے عمر کے حساب سے آپ کو بیہوشی کا انجکشن دینا ہے، اس لیے گڑ بڑ ہوسکتی ہے۔
View this post on Instagram
ادکارہ جواب دیتی ہیں کہ پھر 32 سال ۔ سوال کرنے والا کہتا ہے کہ میڈیم اگر بیہوشی کی دوا کی مقدار اوپر نیچے ہوئی تو آپریشن کے دوران آپ کو ہوش آسکتا ہے۔اس پر اداکارہ کہتی ہیں پھر تو 38 سال۔
سوال کرنے والا پھر کہتا ہے کہ میڈم اگر دوائی کم زیادہ ہوئی تو آپ کے گردے متاثر ہوسکتے ہیں اور آپ کوما میں بھی جاسکتی ہیں۔ اس پر اداکارہ غصے سے کہتی ہیں کہ 39 سال ۔۔ اور اب چاہے آپریشن تھیٹر سے میری لاش ہی کیوں نہ باہر آجائے ایک سال بھی نہیں بڑے گا۔
یاد رہے کہ یہ ڈب اسمیش جس لطیفے پر بنایا گیا ہے وہ ایج فوبیا کا شکار خواتین کے حوالے سے کافی مشہور ہے۔