کیا امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان ڈان 3 میں جلوہ گر ہونیوالےہیں؟

بالی ووڈ کے لیونگ لیجنڈ امتیابھ بچن کی ایک انسٹاگرام پوسٹ کوجواز بناکر ان کے پرستاروں نے چہ مگوئیاں شروع کردیں

کیا امیتابھ بچن بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ ڈان 3 بنانے جارہےہیں؟

بالی ووڈ کے لیونگ لیجنڈ امتیابھ بچن کی ایک انسٹاگرام پوسٹ کوجواز بناکر ان کے پرستاروں نے چہ مگوئیاں شروع کردیں۔

یہ بھی پڑھیے

آپ کا درد ہمارا درد ہے،وشال دادلانی کا بھارتی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی

ڈرامہ سیریل پری زاد کا سیزن 2 کب ریلیز ہوگا؟

میگا اسٹار نے ہفتے کی رات اپنے البم سے شاہ رخ خان کی ایک پرانی تصویر شیئر کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تصویر میں امتیابھ بچن فلم”ڈان“کے پوسٹر پر دستخط کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ انہو ں  نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ”اور … غلطی … اسی اندازمیں جاری ہے ،ڈان“ ۔

یہ پوسٹ جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے والی ان افواہوں کے فوری بعد سامنے آئی  ہیں کہ ڈان کے ہدایت کار فرحان اختر نے اپنی نئی اسکرپٹ پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے پریانکا چوپڑا، کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنی فلم”جی لے ذرا “ کو موخرکردیا ہے۔

بگ بی کی پوسٹ ان قیاس آرائیوں کو ہوا دیتی ہے کہ زیر بحث اسکرپٹ انتہائی متوقع فلم ڈان 3 کا ہے جس کا تقریباً ایک دہائی سے مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

اس پوسٹ کے وائرل ہونے کے فوراً بعد، مداحوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ کیا بچن  اپنی ممکنہ واپسی کا اشارہ دے رہے ہیں جس میں وہ مشہور کردار ہے جو اب تک کی بالی ووڈ فلموں میں سب سے بڑا کراس اوور بن سکتا ہے۔

متعلقہ تحاریر