عائزہ خان کی ترکی میں سالٹ”بھائی“ سے ملاقات

اداکارہ عائزہ خان  ان دنوں پیشہ ورانہ مصروفیات کیلیے ترکی میں موجود ہیں جہاں وہ کام کے ساتھ ساتھ  سیر و تفریح بھی کررہی ہیں

اداکارہ عائزہ خان  ان دنوں  ترکی میں سیر سپاٹے کررہی ہیں۔جہاں ان  کی معروف شیف نصر عرف سالٹ بے سے ملاقات ہوئی ہے جسے انہوں نے سالٹ”بھائی“ کہہ دیدیا۔

اداکارہ عائزہ خان  ان دنوں پیشہ ورانہ مصروفیات کیلیے ترکی میں موجود ہیں جہاں وہ کام کے ساتھ ساتھ  سیر و تفریح بھی کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

نادیہ حسین کی ایج فوبیا کاشکار خواتین کےلیےطنزیہ وڈیو

ڈرامہ سیریل پری زاد کا سیزن 2 کب ریلیز ہوگا؟

اداکارہ نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے ساتھ ترکی کے معروف شیف نصر عرف سالٹ بے بھی نظرآرہے ہیں۔ تصویر میں سالٹ بے نے اداکارہ  عائزہ خان کے کندھے پر ہاتھ رکھا ہوا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا سالٹ”بھائی“ کے ساتھ۔عائزہ خان کی جانب سے سالٹ بے کو سالٹ بھائی کہنے پر اداکار منیب بٹ اور پروڈیوسر ثنا شاہنواز سمیت مداحوں کی بڑی تعداد محظوظ ہوئی ہے۔ اداکارہ کی اس تصویر پر  ایک لاکھ 48 ہزارسے زائد صارفین نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ نصر عرف سالٹ بے ترکی کے معروف شیف ہیں جن  کی  گوشت کو پکانے اور صارفین کو پیش کرنے کی تکنیک نے 2017 میں انٹرنیٹ پر طوفان برپا کر دیاتھا۔

متعلقہ تحاریر