میوزک کا ایکسٹرا ڈوز علی ظفر اور سجاد علی کے گانے ایک ساتھ

ایک طرف سوشل میڈیا پر علی ظفر کے نئے گانے 'الے منجھا مار وڑا' نے دھوم مچادی ہے تو دوسری جانب سجاد علی کے 'مولا' نے بھی شائقین کے دلوں کو چھولیا ہے۔

پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے مشہور سندھی گیت ‘الے منجھا ماروڑا ‘ کا ریمکس ورژن لانچ کردیا ہے۔ گلوکار گانے کی ویڈیو میں منفرد روپ میں نظر آئے۔

رنگوں سے بھرپور عکس بندی میں سندھ کے ثقافتی رنگ دکھائی دیئے۔ ‘الے منجھا مار وڑا’ میں علی ظفر کے علاوہ عروج فاطمہ اور عابد بروہی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ اجرک اور ثقافتی رقص کے ساتھ عابد بروہی کے ریپنگ کے تڑکے نے گانے کو سب سے ممتاز کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں علی ظفر نے یہ گانا سندھی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اجرک بنانے والے کاریگروں کے نام کیا۔

شائقین کی جانب سے گانے کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ اس بات کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا ہے کہ یوٹیوب پر 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں یہ گانا ڈیڑھ لاکھ سے زائد ویوز لے گیا ہے۔

علی ظفر نے ‘الے منجھا مار وڑا’ کی اس قدر پسندیدگی پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ہمیں اپنے ثقافتی ورثے کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے

عاطف اسلم کا ‘کدی تے ہنس بول وے’ کا ریمکس

دوسری جانب سجاد علی کا گانا ‘مولا’ 13 روز قبل ریلیز ہوا۔ سجاد علی کے علاوہ گلوکارہ عائمہ بیگ کے سروں نے بھی شائقین کے دل جیت لیے۔ گانے کو اب تک 19 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

گانے کی کامیابی پر سجاد علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ خصوصی پیغام میں معروف گلوکار گٹار کی دھن پر گانا گنگناتے نظر آئے۔

متعلقہ تحاریر