صبا قمر کی فلم کملی نے 3 ہفتے میں کتنے کروڑ روپے کمالیے؟

تجزیہ کار  علی زین نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم کملی نے  رواں ہفتے کے اختتام تک آمدنی کے حوالےسے 4 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرلیا ہے

اداکارہ صباقمر کی فلم  کملی کو اب تک ان کی سب سے کامیاب پاکستانی فلم  قرار دیا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔فلم باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑھ رہی ہے اور پروڈیوسر کی جیب نوٹوں سے بھرنے میں کامیاب ہورہی ہے۔

تجزیہ کار  علی زین نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم کملی نے  رواں ہفتے کے اختتام تک آمدنی کے حوالےسے 4 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بشریٰ انصاری کو فلم” کملی“ دیکھ کر اپنا دور کیوں یاد آگیا؟

فلم کملی ریلیز سے قبل ہی کامیاب قرار،صبا قمر زبردست پذیرائی پر آبدیدہ

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کامیاب ترین فلم بننے کیلیے  آنے والے ہفتوں میں  فلم کی کارکردگی برقرہولڈ بہت ضروری ہے۔انہو  ں نے فلم کی آمدن  کا ہفتہ وار ریکارڈ پیش کرتے ہوئے  بتایا کہ فلم نے پہلے ہفتے میں 2 کروڑ 5 لاکھ روپے، دوسرے ہفتے میں  ایک کروڑ 47 لاکھ روپے اور  تیسرے ہفتے میں 58 لاکھ روپے کا بزنس کیا ہے، اس طرح فلم کا مجموعی بزنس 4کروڑ 10 لاکھ روپے تک پہنچ چکا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق کملی کو بننے میں تقریبا 10 کروڑ کی لاگت آئی ہے، کملی کھوسٹ فلمز کے بینر تلے بننے والی دوسری فلم ہے۔ فلم کی کاسٹ میں ثانیہ سعید، حمزہ خواجہ، نمرہ بوچہ، عمیر رانا، اور نئی اداکارہ ایمان شاہد شامل ہیں۔صبا قمر اس سے قبل 2015 میں سرمد کھوسٹ کی فلم منٹو میں بھی کام کرچکی ہیں ۔

متعلقہ تحاریر