مہوش حیات نے مس مارول کے ذریعے ہالی ووڈ میں قدم رکھ دیا
مہوش حیات بدھ کو نشر ہونے والی مس مارو ل کی تیسری قسط میں مرکزی کردار کمالا کی پردادی عائشہ کے روپ میں نظر آئیں۔
اداکارہ مہوش حیات نےمارول اسٹوڈیوز کی پہلی مسلم سپرہیرو مس مارول کے ساتھ ہالی ووڈ میں قدم رکھ دیا۔
مہوش حیات بدھ کو نشر ہونے والی مس مارو ل کی تیسری قسط میں مرکزی کردار کمالا کی پردادی عائشہ کے روپ میں نظر آئیں۔
یہ بھی پڑھیے
ایوا بی کا گانا”روزی “ بھی مس مارول کی پہلی قسط میں نشر ہوگیا
ملالہ یوسفزئی بھی مس مارول کی پرستار بن گئیں
پاکستانی اداکارہ نمرہ بُچہ بھی سپر ہیرو سیریز میں نجمہ کے روپ میں نظر آئیں۔ مہوش حیات نے رواں ماہ کی ابتدا میں مس مارول کا حصہ بننے کا خواب پورا ہونے کے بارے میں کھل کر گفتگو کی تھی۔
View this post on Instagram
انہوں نے لکھا تھاکہ مس مارول میں کام کرنا اورمارول سنیمیٹک یونیورس کا حصہ بننا میرے لیے ایک خواب کی تکمیل جیسا ہے ،آپ یقین نہیں کر سکتے کہ آخر کار پہلی براؤن مسلم سپر ہیرو کا کیا مطلب ہے جس سے ہم سب تعلق رکھتے ہیں اور جو ہمارے لیے بولتی ہے۔ الفاظ بیان نہیں کر سکتے کہ میرے اندر کا بچہ ہالی ووڈ کے مرکزی دھارے میں اپنی ثقافت کی اتنی درست نمائندگی دیکھ کر کتنا خوش ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ مجھے امید ہے کہ یہ منصوبہ نا صرف پاکستانی اداکاروں کو سوچنے پر مجبور کرے گا کہ انہیں اپنی سرحدوں سے باہر دیکھنے کی ضرورت ہے بلکہ ہالی ووڈ کو بھی پاکستان سے ٹیلنٹ کاسٹ کرنے کا اعتماددے گا ۔
View this post on Instagram
مہوش حیات نے گزشتہ ماہ مس مارول کے ہالی ووڈ پریمیئر میں شرکت کی تھی۔گزشتہ روز انہوں نے اس تقریب کیلیے اپنی تیاری کی وڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی۔مہوش حیات نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ہالی ووڈ کے پریمیئر کے لیے تیار ہونے کے لیے جو کچھ درکار ہوتا ہے ، پردے کے پیچھے سے اس کے کچھ مناظر۔مہوش حیات نے اسٹائلر ٹیم کی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔