عمران خان کو سپورٹ کرنے پر لیلیٰ زبیری ٹرولنگ کا نشانہ بن گئیں
لیلیٰ زبیری نے کہا کہ قائد اعظم کے بعد عمران خان واحد لیڈر ہے جو پاکستان کا سوچتا ہے

ماضی کی خوبرو اداکارہ لیلیٰ زبیری کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے زندگی کی تمام فیلڈ میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ چاہے کھیل ہو، سیاست ہو یا ملک کو آگے لےجانا ہو۔ اچھے کام کی وجہ سے میں میں عمران خان کو سپورٹ کرتی ہوں۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹرپراپنے وڈیو پیغام میں لیلیٰ زبیری کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ایک دیانت دار انسان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے بعد عمران خان واحد لیڈر ہے جو پاکستان کا سوچتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
سابق وزیر اعظم عمران خان کے احساس پرگرام کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی
لیلیٰ زبیری نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی غریب عوام کا سوچتا ہے ۔ اسی لیے انہوں نے پناہ گاہیں بنائیں،صحت کارڈ جاری کیے،کسان کارڈ دیئے۔ یہی وجہ ہے کہ آج عوام دعائیں عمران خان کے ساتھ ہیں۔
عمران خان نے زندگی کی تمام فیلڈ میں لوہا منوایا ہے، چاہے کھیل ہو، سیاست ہو یا ملک کو اگے لےجانا ہو، عوام کام کی وجہ سے میں میں عمران خان کو سپورٹ کرتی ہوں pic.twitter.com/FRW10E2Mxd
— Laila zubairi (@laila_zubairi) June 20, 2022
لیلیٰ زبیری کے عمران خان کو خراج تحسین پیش کرنے کی وڈیو پر تحریک انصاف اور عمران خان کی سیاسی مخالفین نے لیلیٰ زبیری کو خوب ٹرول کیا ۔چند ایک نے نازیبا کمنٹس بھی لکھے۔
فاروق نامی صارف نے لیلیٰ زبیری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک دھوکا ہے لیکن اس کو سیکولر میڈیا کی بیساکھیاں حاصل ہیں اور ان جیسے لوگ شخصیت پرستی میں مبتلا ہیں۔
عمران خان ایک دھوکا ہے لیکن اس کو سیکولر میڈیا کی بیساکھیاں حاصل ہیں اور شخصیت پرستی کا سفر جاری
— Farooq (@fahmed_75950) June 22, 2022
عابد بلوچ نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ عمران کا عوام سے کیا واسطہ؟ وہ تو کبھی عوام کو اپنے پاس آنے نہیں دیتا تھا۔عوام کے لئےاس نے ان 4 سالوں میں ایسا کیا کام کیا ہے جس کا آپ ذکر کررہی ہیں ۔ بلوچستان کے لئے ہی بتائے جہاں سے آپکا تعلق ہے۔
عمران کا عوام سے کیا واسطہ؟ وہ تو کھبی عوام کو اپنے پاس آنے نہیں دیتا تھا۔عوام کے لئےاس نے ان 4 سالوں میں ایسا کیا کام کیا ہے جس کا آپ ذکر کررہی ہیں ، بلوچستان کے لئے ہی بتائے جہاں سے آپکا تعلق ہے، کچھ کیا ہو اس نے
— abid baloch (@abidbal60880796) June 22, 2022
نازیبا کمنٹس ملنے پر دلبرداشتہ لیلیٰ زبیری نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اظہاررائے کا حق سبھی کا ہے اسی طرح میرا بھی ہے۔ کمنٹس میں اپنی پرورش شو کرنے کے بجائے تھوڑی گریس شو کردیتے ۔
انہوں نے کہا کہ فنکار اسی سوسائٹی کا حصہ ہیں ۔عوام کی اکثریت فنکاروں کے ساتھ تصاویر بنوانے میں فخر محسوس کرتی ہے۔









