عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے اتنی جلدی خوشخبری سنادی
ہمارا بچہ جلد آنے والا ہے، عالیہ بھٹ کاانسٹاگرام پر اعلان، شوبز شخصیات کی مبارکباد
بالی ووڈ کی نوبیاہتا جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے خوشخبری سنادی ۔ اداکارہ نے اپنی زچگی کی تصدیق کردی۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ایک تصویرشیئر کی ہے جس میں وہ اسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی ہیں اور رنبیر کپور کے ساتھ الٹراساؤنڈ مشین کی اسکرین پر اپنے ہونے والے بچے کو دیکھ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم براہمسترا ٹریلر جاری ہوتے ہی متنازع بن گئی
اداکارہ عالیہ بھٹ ہالی ووڈ میں ڈیبیو کیلیے روانہ
اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ہمارا بچہ جلد آنے والا ہے۔اداکارہ نے ایک او رتصویر شیئر کی ہے جس میں شیر اور شیرنی اپنے بچے کو پیا رکرر ہے ہیں۔بھارتی شوبز انڈسٹری کی کئی سرکردہ شخصیات نے جوڑے کو مبارکباد دی ہے۔
View this post on Instagram
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی نئی فلم برہمسترا میں ان کے ساتھ جلوہ گرنے ہونےو الی اداکارہ مونی رائے،اداکارہ پریانکا چوپڑا اور فلمساز و ہدایت کار کرن جوہر نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جوڑے کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کی ہاے۔
واضح رہے کہ اداکارہ عالیہ اور رنبیر کئی سال کی دوستی کے بعد رواں برس اپریل میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔