فلم”لندن نہیں جاؤں گا“ کا اختتام لندن میں ہوا؟
اداکارہ کبریٰ خان نے فلم کی تشہیری مہم کی آخری تصویر سوشل میڈیا کی زینت بنادی

اداکارہ کبریٰ خان ان دنوں لندن میں اپنی نئی فلم”لندن نہیں جاؤں گا “ کی تشہیر میں انتہائی مصروف ہیں ۔اداکارہ نے فلم کی تشہیری مہم کی آخری تصویر سوشل میڈیا کی زینت بنادی۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں انہیں ہمایوں سعید اور واسع چوہدری کے ساتھ لندن کی سڑک پر خوشگوار انداز میں دیکھاجاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی فلم”لندن نہیں جاؤں گا“کا پرومو جاری
گپی گریوال اور دیویہ دتہ کا ”لندن نہیں جاؤں گا“ کیلیےنیک خواہشات کااظہار
اداکارہ کبریٰ خان نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ آخری تصویر: جب آپ کہیں”لندن نہیں جاؤں گا“ اور آپ لندن پہنچ جائیں۔
View this post on Instagram
یاد رہے فلم لندن نہیں جاؤں گا میں اداکار ہمایوں سعید اور مہوش حیات مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید سائیڈ رول ادا کررہے ہیں۔اس کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں واسع چوہدری،جاوید شیخ،سہیل احمد اور دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔









