ٹام کروز کی فلم ٹاپ گن میورک نے دنیا بھر میں ایک ارب ڈالر کمالیے
ٹاپ گن میوریک ایک ارب ڈالر سے زائد کا بزنس کرنے والی ٹام کروز کی پہلی اور تاریخ کی 50ویں فلم بن گئی
ہالی ایکشن ہیرو ٹام کروز کی فلم ٹاپ گن میورک نے عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالر کا بزنس کرنے کا سنگ میل عبور کرلیا۔
ٹاپ گن میورک ایک ارب ڈالر سے زائد کا بزنس کرنے والی ٹام کروز کی پہلی اور تاریخ کی 50 ویں فلم بن گئی۔ ٹام کروز نے اس خوشی میں تمام فلموں، تمام اسٹوڈیوز اور تمام نمائش کنندگان کو مبارکباد پیش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
حرا مانی مداح کیا بنیں ٹاپ گن کیلیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
ٹاپ گن کی کامیابی پر ٹام کروز کا فلم بینوں سے اظہار تشکر
ٹام کروز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ریلیز ہونے والی تمام فلموں ، تمام اسٹوڈیوز اور تمام نمائش کنندگان کو مبارکباد۔انہوں نے فلم دیکھنے کیلیے گھروں سے نکلنے والے ناظرین کا بھی شکریہ اداکیا۔
To all the films in release, to all the studios, and to all the exhibitors: congratulations. To the audience: thank you for venturing out and allowing us to entertain you.
See you at the movies.
— Tom Cruise (@TomCruise) June 27, 2022
برطانوی میڈیا کے مطابق ٹاپ گن نے ریلز کے بعد 31دنوں میں عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالر سے زائدکمانے کا سنگ میل عبور کرکےسال 2022 اور ٹام کروز کے پورےکیریئر کی کامیاب ترین فلم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
ٹاپ گن نے ٹام کروز کی سب سے کامیاب فلم ہونے کااعزاز بھی حاصل کرلیا ہے، اس سے قبل 2019 میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم مشن امپاسبل فال آؤٹ 79کروڑ 20 لاکھ ڈالر کمانے میں کامیاب رہی تھی۔
سی این این کے مطابق اب تک ٹاپ گن امریکا میں 52کروڑ ڈالر سے زیادہ اور بیرون ملک $46کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے زائد کا بزنس کرچکی ہے اور یہ تاریخ کی 50 ویں فلم ہے جس نے عالمی باکس آفس پرایک ارب ڈالر سے زیادہ کا بزنس کیا۔