ڈیوریکس کی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو مزاحیہ مبارکباد
’’محفل میں تیری… ہم تو بالکل نہیں تھے‘‘،مانع حمل مصنوعات تیار کرنے والی برانڈ کا انسٹاگرام پوسٹ میں تبصرہ
ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنانے والی بالی ووڈکی مشہور نوبیاہتا جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو مانع حمل مصنوعات تیار کرنے والی بھارتی کمپنی ڈیوریکس نے مزاحیہ انداز میں مبارکباد پیش کی ہے۔
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور 14 اپریل کو بیساکھی کے موقع پر شادی کے بندھن میں بندھے تھےاور جوڑے نے رواں ہفتے ہی اپنے پہلے بچے کی آمد کی خوشخبری سنائی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے اتنی جلدی خوشخبری سنادی
ڈیوریکس نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو تشہیری مہم کا حصہ بنالیا
عالیہ بھٹ نےدو دن قبل ہی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیاتھا۔اداکارہ نے اپنا حمل ٹھہرنے کا اعلان کرتے ہوئے لکھاتھاکہ ’’ہمارا بچہ… جلد آرہا ہے‘‘۔
View this post on Instagram
عالیہ اور رنبیر کو مبارکبادیں موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے ایسے میں ایک معروف کنڈوم برانڈ ڈیوریکس انڈیا نے انسٹاگرام پر جوڑے کو مزاحیہ انداز میں مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ، ’’محفل میں تیری… ہم تو بالکل نہیں تھے‘‘۔
View this post on Instagram
اداکارہ اس وقت برطانیہ میں اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں گیل گیڈوٹ بھی ہیں۔ دوسری طرف، رنبیر اپنی آنے والی فلم لو رنجن کے ساتھ شردھا کپور کی شوٹنگ کے لیے سپین میں تھے۔