نبیل قریشی کی حکومت کے بڑے ریلیف پر فلم انڈسٹری کو مبارکباد

بالآخر ود ہولڈنگ ٹیکس میں 8 فیصد چھوٹ ملنے پر   فلمسازوں، سنیما مالکان اور  تقسیم کاروں سمیت پوری فلمی برادری کو مبارکباد، فلمساز

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار نبیل قریشی  نے مالی سال 23-2022 کے وفاقی بجٹ میں  اتحادی حکومت کی جانب سے  بڑا ریلیف دیے جانے پر پوری فلم انڈسٹری کو مبارکباد پیش کی ہے۔

قومی اسمبلی سے وفاقی بجٹ کی منظوری  کےبعد فلمساز نے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے

مہوش حیات لیگی حکومت کے اقدامات کے گن کیوں گانے لگیں؟

ٹک ٹاکرز فلم قائد اعظم زندہ باد کے کس ڈائیلاگ کے جنون میں مبتلا؟

نبیل قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بالآخر ود ہولڈنگ ٹیکس میں 8 فیصد چھوٹ ملنے پر   فلمسازوں، سنیما مالکان اور  تقسیم کاروں سمیت پوری فلمی برادری کو مبارکباد۔

واضح رہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں فلم کو صنعت کا درجہ دے دیا گیا ہے جبکہ فلم سازوں کو 5 سال کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس میں 8 فیصد چھوٹ بھی فراہم کی گئی ہے۔

اس سے قبل اداکارہ مہوش حیات نے بھی لیگی حکومت کے اقدامات کی تعریف کی تھی۔ مہوش  حیات نے کہا تھا کہ  یہ بہت بڑی کامیابی ہے، ہم سب فنکار بہت عرصے سے اس مقصد کیلیے بات کررہے  تھے،ا س حوالے سے کام کرنا چاہ رہے تھے، بہت سے اجلاس اور مذاکرے ہورہے تھے ، بالآخر ہمیں وہ درجہ مل رہا ہے جس کے ہم حق دار ہیں۔

متعلقہ تحاریر