یاسرہ رضوی کو فلم سینٹی اور مینٹل کی بندش کا کوئی پچھتاوا نہیں
میں نے اپنی زندگی میں بہت کچھ کھویا ہے اور پھر کھونے کے بعد بہت کچھ پیا ہے،اپنے دل کی ماننے پر کبھی افسوس نہ کرو! بس کرگزرو
اداکارہ ، ہدایت کارہ اور مصنفہ یاسرہ رضوی 2017 میں ریلیز کیلیےشروع کی گئی اپنی فلم ’سینٹی اور مینٹل‘ کا منصوبہ بند ہونے کے بارے میں پہلی مرتبہ اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا ہے۔
اداکارہ نے اپنی فلم کا ایک طویل کلپ انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کیا ہے جس کے ساتھ اداکارہ نے طویل کیپشن بھی لکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مہرین جبار”ایک جھوٹی لوو اسٹوری“ کی پاکستانی ناظرین سے دوری پر اداس
خواجہ سرا مہرب معیز اعوان کا اداکارہ منال خان پر طنز
یاسرہ رضوی نے لکھا کہ میں نے اس منصوبے پربہت پیسہ اور محنت ضائع کی شاید اس وجہ سے کہ یہ زیادہ اچھا کام نہیں تھا یاہوسکتا ہے کہ میں نے تمام انتظار کے دوران آپ کو سچ بتانے کے لئے خود کو تیار کیا ہو لیکن لوگوں کی توقعات کے برعکس میں اس سے زیادہ پریشان نہیں ہوئی۔
انہوں نے لکھا کہ میں اب بھی اٹھتی ہوں، کپڑے پہنتی ہوں اور ہر روز خود کو بنانے کی کوشش کرتی ہوں، اس عمل میں خود کو بنانے سے بہتر کیا ہے؟
View this post on Instagram
اپنی شکست خوردہ اور ٹوٹی ہوئی ذات درحقیقت میرا سب سے بڑااثاثہ ہے کیونکہ یہی چیز مجھے سب سے زیادہ ثابت قدم رہنے پر مجبور کرتی ہےکیونکہ واقعی وہاں کھونے کیلیے کیا ہے۔
میں نے اپنی زندگی میں بہت کچھ کھویا ہے اور پھر کھونے کےبعد بہت کچھ پایا ہے، یہیں کمایا اور یہیں کھو دیا تو پھر کیا مسئلہ ہے ؟آخر میں تو سب نہیں مار ہی جانا ہے تو بدنامی سے جیو اور اپنے دل کی ماننے پر کبھی افسوس نہ کرو! بس کرگزرو ۔
ایمان بنت سید کی پیشکش اس فلم کی ہدایت کارہ اور مصنفہ یاسرہ یاسرہ رضوی تھیں ۔فلم کی کاسٹ میں عرفان کھوسٹ، بیو ظفر، نمرہ بچہ، لیلیٰ واسطی، لیلیٰ زبیری، سیفی حسن، جاوید جمال،صغیر الدین خلیفہ، صبیحہ ہاشم، سہیل سمیر، عریز احمد، فریال محمود، زین افضل، جینان حسین، فیصل امتیاز ، روحا قاضی، ذل ہما، ایمان سمیر اور کرن صدیقی اور دیگر شامل تھے۔