دیپک پروانی نے شوکت ترین اور مفتاح اسماعیل کی کارکردگی کا فرق بتادیا
ایک ملک دو معیشتیں، شوکت ترین کے دور میں 6 فیصد ترقی کی مثبت رفتاراور مفتاح اسماعیل نے پورے ملک کو مُفتہ بنا دیا ہے، فیشن ڈیزائنر

ملک میں جاری مہنگائی اور معاشی بدحالی نے عام آدمی کے ساتھ ساتھ خواص کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔یہی وجہ کے شوبز شخصیات بھی مہنگائی اور معاشی بدحالی کا نوحہ پڑھنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔ خاص طور پر معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی کھل کر اسے حوالے سے اپنے خیالات کااظہار کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
معروف فیشن ڈیزائنر بھی مہنگائی سے پریشان ہوگئے
ماہرہ خان کس ٹوئٹر اور کس دور کو مس کررہی ہیں؟
دیپک پروانی نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں سابقہ اور موجودہ وزرائے خزانہ شوکت ترین اور مفتاح اسماعیل کا موازنہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ملک دو معیشتیں، شوکت ترین کے دور میں 6 فیصد ترقی کی مثبت رفتاراور مفتاح اسماعیل نے پورے ملک کو مُفتہ بنا دیا ہے۔
One country two economies @shaukat_tarin a positive trajectory of 6 percent growth . @MiftahIsmail has made the whole country mufta don’t get it !
— Deepak perwani (@DPerwani) July 1, 2022
دیپک پروانی نے گزشتہ روز بھی ترقیاتی کاموں کا کریڈٹ لینے کی دوڑ میں شریک سیاسی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔اس سے قبل معروف فیشن ڈیزائنر نے ملک میں مہنگائی کا موازنہ اشیائے ضروریہ کی پرانی قیمتوں سے کیا تھا۔









