فیصل قریشی نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلیے حکومت کو کیا مشورہ دیدیا؟
اگر حکومت ہر گھر کو 5 سے 6 کلوواٹ کا سولر سسٹم قسطوں پر دے جسکا دورانیہ5 سال ہوتو ہر گھر سولر سسٹم لگالے گا اور ملک کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ہمیشہ کیلیے ختم ہوجائے گا، اداکار
معروف اداکار فیصل قریشی نے شہباز شریف حکومت کو بجلی اور ایندھن کے بحران اور زرمبادلہ کے گرتے ذخائر کی بحالی کیلیے اہم تجویز پیش کردی۔
فیصل قریشی نے حکومت کو ملک کے ہر گھر کو قسطوں پر سولر سسٹم فراہم کرنے کا مشورہ دیدیا۔
یہ بھی پڑھیے
دیپک پروانی نے شوکت ترین اور مفتاح اسماعیل کی کارکردگی کا فرق بتادیا
نبیل قریشی کی حکومت کے بڑے ریلیف پر فلم انڈسٹری کو مبارکباد
فیصل قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک دوست کی طرف سے حکومت کو ایک تجویز ہے کہ اگر ہر گھر کو 5 سے 6 کلوواٹ کا سولر سسٹم قسطوں پر دے جسکا دورانیہ5 سال میں مکمل ہوتو ہر گھر سولر سسٹم لگالے گا اور ملک کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ہمیشہ کیلیے ختم ہوجائے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے اس تجویز پر عمل کرنےپر تیل پر چلنے والے 50 بجلی گھر فوراً بند ہوجائیں گے جس سے اربوں ڈالرز کے تیل کی درآمد کابل ہمیشہ کیلیے ختم ہوجائے گا اور معیشت بہتر ہوجائے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی عہدیداران اس تجویز پر غور کریں تو ہم اپنے ملک میں حالات کو بہت بہتر کرسکتے ہیں۔









