لاہور میں میکال حسن کا تاریخی اسٹوڈیو جل کر خاکستر

آتشزدگی کے نتیجے میں ڈیڑھ سے 2 کروڑ کا نقصان ہو، تمام ساز و سامان تباہ ہوگیا، اسٹوڈیو میں کئی تاریخی البم ریکارڈ کیے گئے تھے

لاہور میں معروف موسیقار و گلوکار اور میکال حسن بینڈ کے روح رواں میکال حسن کا تاریخی میوزک اسٹوڈیو جل کر خاکسترہوگیا۔

افسوسناک واقعے کی اطلاع صحافی رافع محمود نےاپنے ٹوئٹ کے ذریعے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مریم نفیس نے شادی کے 100 دن مکمل ہونیکا جشن کیسے منایا؟

اداکارہ منشا پاشا نے سماجی کارکن جبران ناصر کو اپنا ہیرو قراردے دیا

رافع محمود نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ گزشتہ رات لاہور میں میکال حسن کا تاریخی اسٹوڈیو آتشزدگی کے باعث  جل کر خاکستر ہوگیا۔واقعے میں اسٹوڈیو کا تمام ساز و سامان خاکستر ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں ڈیڑھ سے 2 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔رافع محمود کے مطابق  جنون بینڈ کے پرواز اور عشق جبکہ جل بینڈ کے بوند سمیت اپنے دور کے کئی یادگار البمز اسی اسٹوڈیو میں ریکارڈکیے گیے تھے۔

صارفین کی بڑی تعداد نےو اقعے پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ چند صارفین نے کہا کہ اگرچہ بڑا نقصان ہوا ہے مگر اسٹوڈیو انشورڈ ہوگا جس رافع محمود نے بتایا کہ میکال کا کہنا ہے کہ اسٹوڈیو انشورڈ نہیں تھا۔

متعلقہ تحاریر