اداکار ہارون شاہد نے انڈسٹری کا گھناؤنا سچ بےنقاب کردیا
ہماری صنعت میں کچھ سستے ایسے ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ذاتی تعلقات کی تفصیلات بتا کر مجھ سے دوستی کر سکیں گے، اداکار و گلوکار
اداکار و گلوکار ہارون شاہد نے پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا گھناؤنا سچ بے نقاب کرتے ہوئے کچھ لوگوں کی حقیقت آشکار کردی۔
ہارون شاہد نے لکھا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ ہماری صنعت میں کچھ سستے ایسے ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ایسی ذاتی تفصیلات بتا کر کہ وہ کس کے ساتھ تعلقات میں ہیں یا وہ کیسے جنسی جانور ہیں ، وہ مجھ سے دوستی کر سکیں گے کیونکہ ان کا خیال ہےکہ میں اس سب کو اچھا سمجھتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیے
لاہور میں میکال حسن کا تاریخی اسٹوڈیو جل کر خاکستر
ہمایوں سعید کو مس مارول میں مہوش حیات کی اداکاری کیسی لگی؟
مزیدلکھا کہ ایسے لوگوں کیلیے بہترین جواب ہے کہ مجھے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ہارون شاہد نے مزید لکھا کہ عجیب لوگ ہیں،آپ کو دو دفع بھی ٹی وی پر نہیں دیکھا اورآپ کی اندروانی کہانیاں زیادہ تر آپ کی ذہنی اخترا معلوم ہوتی ہیں۔
Sadly, there are some sasta’s in our industry who think by sharing personal details of who they’ve been involved with or what a sexy beast they are, they’ll be able to befriend me because I’ll think they’re cool! The best reply to these ass-wipes is "I’m not interested”
— Haroon Shahid (@Haroon_5hahid) July 6, 2022
ایک مداح نے سوال کیا کہ کیا پاکستانی انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ موجود ہیں۔ اس پر ہارون نے کہا کہ مجھے اس کا علم نہیں اور نہ ہی میں جاننا چاہتا ہوں اور آپ کو بھی اس بارے میں سوچنے کی ضرورت نہیں ہے۔