صبور علی نے لیاری کے سریلے نوجوان کی وڈیو شیئر کردی

گلوکار راحت فتح علی خان کے گیت میرے پاس تم ہو کو گانے والے نوجوان نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

اداکارہ صبور علی نے لیاری کے سریلے نوجوان کی وڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کردی۔وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وڈیو میں لیاری کے سریلے نوجوان کو اے آر وائی کے مشہور ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو  کا آفیشل ساؤنڈ ٹریک(او ایس ٹی) گاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکار ہارون شاہد نے انڈسٹری کا گھناؤنا سچ بےنقاب کردیا

لاہور میں میکال حسن کا تاریخی اسٹوڈیو جل کر خاکستر

میرے پاس تم ہو کے اس او ایس ٹی کو معروف گلوکار راحت فتح علی خان  نے گایا تھا۔اس وڈیو کو اداکار خوشحال خان نے پروگرام ” ٹیلنٹ  کی کمی نہیں ہے“کیلیے فلمبند کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

انہوں نے وڈیو پر درج تفصیلات میں بتایا ہے کہ اس  نوجوان کا تعلق لیاری ہے اور کوئی انٹرویو کرنا چاہے تو وہ اس نوجوان سے رابطہ کرواسکتے ہیں۔

اداکارہ صبور علی کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر لگائی گئی اس وڈیو کو گیلکسی لالی ووڈ نے اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئر کیا ہے جسے صرف ایک گھنٹے 21 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

متعلقہ تحاریر