شاہد آفریدی نے گلوکار شہزاد رائے کو عید پر کونساتحفہ بھجوایا؟
شہزاد رائے نے تحفہ بھجوانے پر سابق کپتان اور مردانہ ملبوسات کے کاروبار سے منسلک شاہد آفریدی کا شکریہ اداکیا
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سماجی رہنما شاہد آفریدی تحفے تحائف بھیجنے کے حوالے سے کافی مشہور ہیں۔لالہ نے عید الاضحیٰ کی مناسبت سے گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے کوبھی تحفہ بھجوایا ہے۔
شہزاد رائے نے تحفہ بھجوانے پر سابق کپتان اور مردانہ ملبوسات کے کاروبار سے منسلک شاہد آفریدی کا شکریہ اداکیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
راحت فتح علی خان پھر ایف بی آر کے ریڈار پر،4.3 کروڑ روپے ٹیکس کا نوٹس
اداکار ہارون شاہد نے انڈسٹری کا گھناؤنا سچ بےنقاب کردیا
گلوکار شہزاد رائے نے اپنےانسٹاگرام پیج پر نیلے شلوار قمیص میں تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لالے اپنے شاہد آفریدی اسٹور سے یہ شلوار قمیص اور میری پسندیدہ پشاوری چپل کا تحفہ بھجوانےکا شکریہ۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ شاہد آفریدی اور شہزاد رائے دونوں ہی اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شاہد آفریدی اپنے نام سے قائم کردہ سماجی تنظیم کے روح رواں ہیں جو صحت و تعلیم کے میدان میں خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ شہزاد رائے تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والی زندگی ٹرسٹ چلا رہے ہیں۔