عدنان صدیقی نےخود کو کس ایوارڈ کا حق دار قرار دیدیا؟
اداکار عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں اپنے لکھائی کی وجہ سے پلٹزر ایوارڈ کا حق دار بن گیا ہوں، خاص طور چیک لکھنے کی وجہ سے
اداکار عدنان صدیقی آج کل ایک ایسی مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں جس کی بنا پر انہوں نے خود کو ایک ایوارڈ حق دار قرار دیدیا ہے۔
اداکاری کے ساتھ ساتھ فلمسازی و ہدایت کاری کرنے والے عدنان صدیقی نے اپنی اس مشکل کا اظہار اپنے ٹوئٹ میں کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
شاہد آفریدی نے گلوکار شہزاد رائے کو عید پر کونساتحفہ بھجوایا؟
راحت فتح علی خان پھر ایف بی آر کے ریڈار پر،4.3 کروڑ روپے ٹیکس کا نوٹس
اداکار عدنان صدیقی نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں اپنے لکھائی کی وجہ سے پلٹزر ایوارڈ کا حق دار بن گیا ہوں، خاص طور چیک لکھنے کی وجہ سے۔
I deserve a Pulitzer for writing…mostly cheques.
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) July 7, 2022
لگتا ہے عدنان صدیقی ان دنون اپنی فلم دم مستم کی کامیابی کے بعد اس کی کاسٹ اور دیگر ٹیم کو ادائیگیوں میں مصروف ہیں ،شاید اسی وجہ سے انہیں اتنی بڑی تعداد میں چیکس لکھنا پڑرہے ہیں۔
یاد رہے کہ بطور فلمساز عدنان صدیقی کی پہلی ہی فلم کافی کامیاب رہی ہے۔ فلم دم مستم میں اداکار عمران اشرف اور اداکارہ امر خان نے بھی اپنا ڈیبیو کیا تھا، فلم بینوں نے دونوں کی اداکاری کو خاصہ پسند کیا ہے۔