بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا مس مارول میں فواد خان کی اداکاری کا معترف
فواد خان اور مہوش حیات مس مارول میں مرکزی کردار کمالہ خان کے پردادا اور پردادی کا کردار ادا کر رہے ہیں اور تقریباً پوری قسط کا حصہ ہیں
مس مارول کی چوتھی قسط میں ایک جھلک دکھانے کے بعد پاکستانی اداکار فواد خان نے پانچویں قسط میں بھرپور انٹری دیدی ہے۔
پاکستانی ہی نہیں بھارتی شائقین بھی طویل عرصے بعد فواد خان کو اسکرین پر دیکھ کر کافی خوش نظر آرہے ہیں۔بھارتی میڈیا نے بھی مس مارول میں فواد خان کی اداکی کی تعریف کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ہمایوں سعید کو مس مارول میں مہوش حیات کی اداکاری کیسی لگی؟
مس مارول میں تقسیم ہند کا منظر فلماتے ہوئے شرمین عبید غمگین کیوں ہوئیں؟
ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار نے مس مارول کا ایک پرومو جاری کیا ہے جس میں فواد خان اور مہوش حیات کو بھی دکھایا گیا ہے۔ دونوں پاکستانی ستارے مس مارول میں مرکزی کردار کمالہ خان کے پردادا اور پردادی کا کردار ادا کر رہے ہیں اور تقریباً پوری قسط کا حصہ ہیں۔
View this post on Instagram
مہوش حیات نے سیریز میں عائشہ کا کردار ادا کیا جس سے کمالہ کو جادوئی چوڑی وراثت میں ملی ہے اور فواد خان نے حسن کا کردار ادا کیا ہے جو برطانوی مقبوضہ ہندوستان میں ایک آزاد ملک کا خواب دیکھتا ہے۔
بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق شائقین کی جانب سے فواد خان کی اداکاری کو خاصہ پسند کیا جارہا ہے،انہیں بالکل اسی طرح پیش کیا گیا ہے جیسےڈرامہ سیریل ہمسفر اور زندگی گلزار میں پیش کیا گیا تھا۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق فواد خان کو مثبت ری ویوز مل رہے ہیں ، سوشل میڈیا ناظرین کے رد عمل سے گونج رہا ہےجبکہ بھارتی شائقین انہیں بالی وو میں دیکھنے کے بعد سے یادکررہے ہیں۔
Ladies & gentlemen Fawad khan in MARVEL ❤️🔥
.#msmarvel #FawadKhan pic.twitter.com/dn68FPVi0a
— HAS – NAIN (@hasnain_mansoor) July 6, 2022
No matter what’s happening in the rest of the world, India and Pakistan can always agree on one thing: #FawadKhan 😎 #MsMarvel pic.twitter.com/bGIxVkOJSK
— Shilpa (@shilpakannan) July 6, 2022
Omgg Fawad Khan in Ms Marvel🥵
On my knees Sir 🔥#MsMarvel #FawadKhan pic.twitter.com/9TKsTkImMU
— 💗 (@Sejalx5) July 6, 2022
An absolute king! 🤍
Honestly though, there’s something so magnetic and beautiful about this man, like you just don’t wanna stop looking at him. ✨#FawadKhan • #MsMarvel pic.twitter.com/dacjCd4122
— Joweria (@JoweriaMalik_) July 6, 2022
We really explored history and the backstory to Kamala grandparents also #MehwishHayat and #FawadKhan take a bow so glad to have known this amazing love story ❤️💐🌺🌹#MsMarvel another cliffhanger kamran wow the representation of india and pakistan thank you #MarvelStudios pic.twitter.com/T5IWd2DONL
— Dale 🧣Taylor’s version (@DaleTaysVersion) July 6, 2022
فواد برصغیر پاک و ہند کے تازہ ترین اداکار ہیں جو مس مارول کا حصہ بنے ہیں۔ پچھلے ہفتے، بالی ووڈ کے اداکاراور فلم ساز فرحان اختر نے بھی سپر ہیرو شو میں ولید کا یک اہم کردار ادا کیا تھا۔