یاسرہ رضوی نے اپنی بند ہونے والی فلم کا گانا شیئر کردیا

یاسرہ رضوی نے گزشتہ ہفتے اپنے مداحوں کو اپنی  فلم سینٹی اور مینٹل کو بندہونے کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا تھا

اداکارہ، ہدایت کارہ و مصنفہ یاسرہ رضوی نے اپنی بند ہونےو الی فلم ” سینٹی اور مینٹل “ کا گانا”مجھے پھر سے “انسٹاگرام پر شیئر کردیا۔

یاسرہ رضوی نے گزشتہ ہفتے اپنے مداحوں کو اپنی  فلم سینٹی اور مینٹل کو بند کرنے کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

یاسرہ رضوی کو فلم سینٹی اور مینٹل کی بندش کا کوئی پچھتاوا نہیں

ظاہری حسن سے زیادہ باطن پر توجہ دیتی ہوں، یاسرہ رضوی

اداکارہ نے گانے کی وڈیوشیئر کرتے ہوئے لکھا کہ  شمائلہ رحمت کے گانے کو پسند اور اسکی فرمائش کرنے والوں کیلیے محبت کے ساتھ بارش کے دنوں   ایک کڑوی میٹھی دھن۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasra Rizvi (@yasrarizvi)

یاسرہ نے بتایا کہ اس  گانے کو شمائلہ  رحمت اور عاطف نے گایا ہے جبکہ  اسکی شاعری شمائلہ اور اصرار عالم نے لکھی ہے جبکہ اس گانے کے میوزک پروڈیوسر بھی شمائلہ اور فراز رضوی ہیں۔

اداکارہ نے گانے میں اداکاری کرنے والےسینئر اداکاروں عرفان کھوسٹ ، بیو ظفر، نمرہ بچہ،لیلیٰ واسطی، لیلیٰ زبیری اور دیگر کا شکریہ بھی اداکیا۔

یاد رہے کہ  یاسرہ رضوی نے گزشتہ ہفتے اپنی ایک پوسٹ میں فلم سینٹی اور مینٹل بند ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا تھا کہ انہوں نے اس منصوبے پربہت پیسہ اور محنت ضائع کی  لیکن لوگوں کی توقعات کے برعکس انہیں اس فلم کی بندش سے  زیادہ پریشان نہیں ہوئی۔

متعلقہ تحاریر