لندن نہیں جاؤں گا اور قائداعظم زندہ باد فلمی شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

عیدالاضحیٰ کے روز ریلیز ہونے والی فلم لندن نہیں جاؤں گا نے 9 کروڑ اور قائداعظم زندہ باد نے 6 کروڑ 80 لاکھ کا بزنس کرلیا ہے۔

بارش کے باوجود عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلمیں ‘لندن نہیں جاؤں گا’ اور ‘قائداعظم زندہ باد’ شائقین فلم کی توجہ حاصل میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ دونوں فلموں کی کمائی کا سلسلہ جاری ہے۔

اے آر وائی کے بینر نیچے بننے والی فلم ‘لندن نہیں جاؤں گا’ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کامیابی سے نمائش جاری رہے۔

یہ بھی پڑھیے

یاسرہ رضوی نے اپنی بند ہونے والی فلم کا گانا شیئر کردیا

بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا مس مارول میں فواد خان کی اداکاری کا معترف

فلم کی کامیاب نمائش کے حوالے سے سماجی رابطوں کو ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے لکھا ہے کہ "فلم ‘لندن نہیں جاؤں گا’ کی بین الاقوامی سطح پر شاندار نمائش جاری ہے ، فلم نے ابھی 9 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔”

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "دنیا بھر کے سنیما گھروں میں کامیابی سے نمائش جاری ہے۔”

ہمایوں سعید نے اپنے ٹوئٹ میں اے آر وائی فلمز ، سلمان اقبال فلمز ، سکس سگما پلس ، میڈل این پاکستان ، اے آر وائی ڈیجیٹل ، اے آر وائی نیوز ، ایل این جے ، ایل این جے اے آر وائی ، لاہور اور تماشہ کو ٹیگ کیا ہے۔”

عید کے روز ریلیز ہونے والی دوسری فلم ‘قائداعظم زندہ باد’ کی نمائش بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں کامیابی سے جاری ہے، اور فلم نے گزشتہ دو دنوں میں 6 کروڑ 80 لاکھ روپے کا کھڑکی توڑ بزنس کرلیا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر فلم ‘لندن نہیں جاؤں گا’جہاں ‘قائداعظم زندہ باد’ کو کمائی میں پیچھے چھوڑ دیا ہے وہیں پاکستان میں فہد مصطفیٰ اور مائرہ خان کی فلم نے ہمایوں سعید اور مہوش حیات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ بارش کے باوجود عوام کا سنیما گھروں میں رش ، پاکستانی فلم انڈسٹری کےلیے مثبت سائن ہے ، اور یہ اس بات کا بھی سائن ہے کہ اگر فلمیں اچھی بنیں گی تو شائقین بھی سنیما گھروں کا رخ کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ جو بھی حکومت اقتدار میں آتی ہے وہ فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے وعدے اور دعوے کرتے کرتی ہے مگر عملی طور پر نتیجہ صفر بٹا صفر ہوتا ہے۔ اگر فلم انڈسٹری کو حکومتی سپورٹ حاصل ہو جائے تو یہ صنعت بھی دن دوگنی رات چگنی ترقی کرنے لگی۔

متعلقہ تحاریر