بارشوں سے کراچی کا نظام تباہ، نادیہ حسین اور منشاء پاشا کی سندھ حکومت پر تنقید
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ مون سون کی بارشوں کے دوران کراچی میں مختلف حادثات میں 14 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
کراچی میں جاری رہنے والی دو دن کی بارش نے شہر قائد کا انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ کردیا ہے اور انتظامیہ کے دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے وہیں دوسری جانب ادکارہ نادیہ حسین اور معروف ایڈووکیٹ جبران ناصر کی اہلیہ اداکارہ منشاء پاشا نے ادب کے دائرے میں رہتے ہوئے سندھ حکومت پر تنقید کی ہے۔
سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اداکارہ نادیہ حسین نے لکھا ہے کہ "پیپلز پارٹی والے کراچی والوں کے ساتھ مل کر ہماری گلیوں میں بہتی خوبصورت ندیوں کا جشن منا رہے ہیں۔”
People’s Party should party with the Karachiites to celebrate the beautiful rivers flowing in our streets!!!!
— NADIA HUSSAIN (@NADIAHUSSAIN_NH) July 11, 2022
دوسری جانب اداکارہ منشاء پاشا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر جبران ناصر کے ہمراہ بارش کے دوران اپنی گاڑی پر کراچی کی سڑکوں پر سفر کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
بارش سے پریشان اپنی شوہر ایڈووکیٹ جبران ناصر کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے منشاء پاشا کا کہنا تھا ہم پہنچ جائیں گے۔
View this post on Instagram
بارش کے دوران ایک جگہ ٹریفک جام ہونے پر جبران ناصر نے غصے کا اظہار کیا ، اس پر اداکارہ منشاء پاشا نے کہا ہے ہم نکل جائیں گے۔
اس پر ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے جبران ناصر نے کہا ، کہاں دریائے سندھ میں؟ منشاء پاشا ہنستے ہوئے بولی نہیں ہم آگے نکل جائیں گے۔
ویڈیو کے آخر میں اداکارہ منشاء پاشا کا کہنا تھا ہم نے تین تلوار کو کراس کر لیا ہے اور یہاں بارش نہیں ہورہی ہے۔
حالیہ بارشوں پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ "سندھ میں حالیہ بارشوں سے مختلف حادثات کے نتیجے میں 26 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔”
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے سب سے زیادہ اموات کراچی میں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مختلف حادثات میں 11 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اتھارٹی کے مطابق مون سون کی بارشوں نے صوبے میں تباہی مچا دی ہے، صوبائی دارالحکومت میں بارش سے متعلقہ حادثات میں 14 افراد ہلاک ہوئےہیں، شہر کے مشرقی ضلع میں چھ اور کورنگی میں چار ہلاکتیں ہوئیں۔









