معروف پاکستانی اداکار و ڈائریکٹر تنویر جمال جاپان میں انتقال کرگئے
تنویرجمال گزشتہ ماہ دوسری مرتبہ کینسر کی تشخیص کے بعد علاج کے لیے جاپان منتقل ہوئے تھے جہاں دوران علاج وہ خالق حقیقی سے جاملے

معروف پاکستانی اداکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر تنویرجمال جاپان کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے ہیں۔ تنویر جمال طویل عرصے سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے ۔
کینسر کے عارضے میں مبتلا معروف پاکستانی اداکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر تنویر جمال جاپان کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے ہیں۔ تنویر جمال گزشتہ ماہ دوسری مرتبہ کینسر کی تشخیص کے بعد علاج کے لیے جاپان منتقل ہوئے تھے جہاں دوران علاج وہ خالق حقیقی سے جا ملے ۔
یہ بھی پڑھیے
آپ کا درد ہمارا درد ہے،وشال دادلانی کا بھارتی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی
اداکار تنویر جمال 2016 میں پہلی دفعہ کینسر کے مرض کا شکار ہوئے تھے تاہم علاج کے بعد صحتیاب ہوگئے تھے لیکن چند ماہ قبل انہیں پھر سے تکلیف ہوئی اور ایک بار پھر کینسر کی تشخیص ہوئی جس سے ان کی صحت کافی متاثر ہوئی تھی ۔
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون
معروف پاکستانی اداکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر تنویر جمال جاپان نیگاتا کے مقامی ہسپتال میں وفات پا گئے وہ کافی عرصہ سے کنسر جیسے موذی مرض سے لڑ رہے تھے pic.twitter.com/dbItnbB2gO— Saqib Raja (@SaqibAhmedRaja) July 13, 2022
واضح رہے کہ اداکارہ و ہدایت کار تنویر جمال گزشتہ 4 دہائیوں سے اپنی جانداراداکاری کے باعث پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھتے تھے ۔ انہیں پی ٹی وی سمیت متعدد ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے ۔
انہوں نے پاکستانی شو بزنس انڈسٹری میں بطور ماڈل 1985 میں قدم رکھا۔ وہ اس وقت جاپان میں تھے۔ 1988 میں وہ پاکستان آئے اور خود ایک مشہور ہدایت کار کاظم پاشا کے ساتھ مل کر کام شروع کیا۔
تنویر جمال نے 1993 میں اپنا پروڈکشن ہاؤس بنایا اور ہدایت کاری کی جانب قدم بڑھایا جہاں انہوں نے بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں ۔
تنویر جمال نے پرائیوٹ پروڈکشن میں سب سے پہلے ایکشن سے بھرپور میگا ڈرامہ سیریل ’گاڈ فادر‘ کو ڈائریکٹ اور پروڈیوس کرکے اپنا نام بنایا ۔ ڈرامے کی شوٹنگ پاکستان اور جاپان میں کی گئی تھی ۔
انہوں نے درجنوں معروف ڈرامہ سیریل میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ‘ اب پیمبر نہیں آئیں گے‘ اور عنقریب ریلیز ہونے والی فلم ’جاپان کنکشن‘ ڈائریکٹ اور پروڈیوس کی ہے۔









