رنبیر کپور کو والد نے کونسی فلم کبھی نہ کرنیکا مشورہ دیا تھا؟

والد نے نصیحت کی تھی کہ کبھی  ایسی فلم نہ کرنا جس میں تمہیں دھوتی پہننی پڑے کیونکہ یہ فلمیں کامیاب نہیں ہوتیں،رنبیر کپور

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور ان دنوں اپنی تاریخی فلم شمشیرا کی تشہیر میں مصروف ہیں، اس فلم کے حوالے اداکار نے اپنے والد کی نصیحت کے حوالے سے نیا انکشاف کردیا۔

رنبیر کپور کہتے ہیں کہ والد نے نصیحت کی تھی کہ کبھی ایسی فلم نہ کرنا جس میں تمہیں دھوتی پہننی پڑے کیونکہ یہ فلمیں کامیاب نہیں ہوتیں۔

یہ بھی پڑھیے

رنبیر کپور کی فلم شمشیرا 22 جولائی کو ریلیز ہوگی

فلمی ناقد نے قائد اعظم زندہ باد کو سنگھم کا چربہ قرار دیدیا

ایک حالیہ انٹرویو میں رنبیر کپورسے سوال کیا گیا کہ اپنے 15 سالہ کیریئر میں انہوں نے کبھی کسی تاریخی فلم میں کام کیوں نہیں کیا تو ان کا کہنا تھا کہ  والد نے انہیں مشورہ دیا تھا ہمیشہ کمرشل فلمز میں کام کرنا اور کبھی ایسی فلم نہ کرنا جس میں دھوتی پہننا پڑے کیونکہ  یہ فلمیں زیادہ  کامیاب نہیں ہوتیں۔

لیکن اس کے برخلاف رنبیر کپور کہتے ہیں کہ بطور اداکار  آپ کو تجربہ کرتے رہنے کی ضرورت ہے،میں 15 سال سے کام کر رہا ہوں، اور یہ ضروری ہے کہ میں ہر کردار کے ساتھ کچھ نیا پیش کروں، اسی لیے جب مجھے فلم کی پیشکش ہوئی تو میں نے شمشیرہ کے لیے رضامندی ظاہر کی۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور کی آنے والی فلم شمشیرہ ایک تاریخی فلم ہے جس میں 18 ویں صدی  میں انگریزوں کیخلاف آزادی کی جنگ لڑنے والے مشہور ڈکیٹ قبیلے کی کہانی دکھائی گئی ہے۔اس فلم میں رنبیر کپور  کے دو کردار ہیں۔

یش راج بینر کے تلے بننے والی اس  ایکشن فلم میں سینئر اداکار سنجے دت  کے علاوہ اداکارہ وانی کپور اداکار رنبیرکپور کے مدمقابل ہیروئن کا کردار ادا کررہی ہیں۔ یہ فلم رواں ماہ 22 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ تحاریر