انوشے اشرف کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبر پر ردعمل
جب آپ قیمتوں میں 400فیصد اضافہ کریں اور پھر لوگوں کو خوش کرنے کیلیے انہیں 20 فیصد کم کردیں، اداکارہ کا ٹوئٹ

ملک میں جاری کمر توڑ مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے ہر طبقے کو شدید متاثر کیا ہے، ایسے میں خبر آئی ہے کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کردی ہے۔
تاہم اداکارہ انوشے اشرف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے کو دبے لفظوں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتی گلوکار سونو نگم کا حدیقہ کیانی کو سرپرائز
رنبیر کپور کو والد نے کونسی فلم کبھی نہ کرنیکا مشورہ دیا تھا؟
اداکارہ انوشے اشرف نے اپنے ٹوئٹ میں پٹرولیم پرائس اور سادہ لوح کے ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ جب آپ قیمتوں میں 400فیصد اضافہ کریں اور پھر لوگوں کو خوش کرنے کیلیے انہیں 20 فیصد کم کردیں۔
When you raise prices by 400% and bring them down 20% to make people happy! 😭😭 #naive #PetrolDieselPrice
— Anoushey Ashraf (@Anoushey_a) July 13, 2022
صحافی قسیم سعید نے انوشے اشرف کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ تھوڑا بھی بہت ہے۔
ایک اور صارف نے حکومتی فیصلے کو عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ضمنی الیکشن سرپرہیں، یہ حکومت کی اپنی ساکھ بچانے اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے، قیمتوں میں 10 روپے سے زائد کمی میرے لیے حیران کن ہوگی،مجھے اس پر شک ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ایک بار ضمنی الیکشن ہوجانے دیں قیمتیں دوبارہ بڑھادی جائیں گی۔
ایک اور صارف نے اداکارہ کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے میرے منہ کی بات کہہ دی، 80 روپے بڑھائے اور اب 10 روپے کم کررہے ہیں ، کیا مذاق ہے۔









