علی  ظفر کا عید پر ریلیز ہونے والی فلموں کی کامیابی پر ردعمل

جان کر بہت خوشی ہوئی کہ ہمارے سنیما کو دوبارہ نمبر مل رہے ہیں اور یہ فلمیں بہت اچھی جا رہی ہیں، علی ظفر

معروف پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی  دو پاکستانی فلموں قائد اعظم زندہ باد اور لندن نہیں جاؤں گا کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

علی ظفر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر بی بی سی کے صحافی  اور انٹرٹینمنٹ رپورٹر ہارون رشید کا دونوں فلموں کے حوالے سے ری ویو شیئر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فلمی ناقد نے قائد اعظم زندہ باد کو سنگھم کا چربہ قرار دیدیا

اداکار فہد مصطفیٰ کی روایت کے برخلاف پریمیئر میں فیملی کے ہمراہ شرکت

علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  جان کر بہت خوشی ہوئی کہ ہمارے سنیما کو دوبارہ نمبر مل رہے ہیں اور یہ فلمیں بہت اچھی جا رہی ہیں۔”دل کرے“گانے پر آپ کی محبت کا شکریہ۔ اس میں شامل ہر فرد اور ان کی محنت کیلیے دو تھمز اپ۔

یاد رہے کہ ماہر خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم قائد اعظم زندہ باد کا ایک گانا ”دل کرے“ علی ظفر نے گایا ہے اور اس گانے کو ناظرین کی جانب سے خاصہ پسند کیا جارہا ہے۔

بی بی سی کے انٹرٹینمنٹ رپورٹر ہارون رشید نے اپنے ری ویو میں  قائد اعظم زندہ باد کی تعریف کرتے ہوئے اسے بالی ووڈ کے ہدایت کار روہت شیٹھی کی فلم سنگھم سے تشبیہ دی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ فلم لالی ووڈ میں پولیس سیریز کی ابتدا ہوگی۔

انہوں نے ہیروئن ماہرہ خان کے فلم میں دکھائےگئے ویٹرینری ڈاکٹر کے پیشے پر بھی خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی پاکستانی فلم دیکھی ہے جس کی ہیروئن کو جانوروں کی ڈاکٹر دکھایا گیا ہے۔

ہارون رشید نے عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی دوسری فلم لندن نہیں جاؤں گا کی بھی تعریف کی۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے کی پہلی فلم”لاہور نہیں جاؤں گی“میں جو خامیاں تھیں اسے اس فلم میں پورا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر