بھارتی ریپر بادشاہ بھی عاصم اظہر کی ‘حبیبی’ کے مداح ہو گئے

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر ان دنوں اپنے تازہ ترین گانے ’حبیبی‘ کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔

عید الاضحیٰ کے ٹھیک ایک دن بعد 11 جولائی کو ریلیز ہونے والے عاصم اظہر کے گانے ’حبیبی‘ کو اب تک یوٹیوب پر 2.2 ملین سے زیادہ مداح دیکھ چکے ہیں جبکہ گانا یوٹیوب میوزک پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

گلوکار عاصم اظہر کی خوشی میں اضافہ کرتے ہوئے بھارتی ریپر اور گلوکار بادشاہ نے ’حبیبی‘ پر تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں ، عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھارتی ریپر بادشاہ کی تازہ ترین ہٹ نمبر کی تعریف شیئر کی۔

یہ بھی پڑھیے

جونی ڈیپ مقدمہ جیتنے کےبعد میوزک البم کے ذریعے زندگی ٹریک پر لے آئے

سوشانت سنگھ راجپوت کو ریا چکروتی نے برباد کیا،بہن پرینکا کا الزام

بھارتی ریپر بادشاہ نے لکھا ہے کہ "حبیبی ٹرپنگ کررہا ہے ،،، مطلب بھائی آپ کی طرف سے بہت کچھ آرہا ہے ،،، کیا ہی بنا دیا بھائی، یہ راگ کی انتہا ہے ،،، ڈھیروں پیار بڑے بھائی کے لیے!!”

اس سے قبل اداکار سونیا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں اپنے مداحوں سے گانے پسندیدگی پر بےحد شکریہ ادا کیا ہے۔

عاصم اظہر کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں معروف اداکار میرب علی اور دیگر ساتھی بےحد خوشی کے انداز میں "حبیبی” گانے سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "حبیبی یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔”

پاکستانی اداکارہ حرا مانی کو گانے کی پسندیدگی کے حوالے سے چرچے کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جبکہ زارا نور عباس، سجل علی، آئمہ بیگ اور بہت سے دوسرے فنکاروں نے اس گانے کی تعریف کی ہے۔

متعلقہ تحاریر