جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک نے 20 سالہ دوستی کے بعد شادی کرلی

جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کے درمیان 2001 میں دوستی ہوئی تھی، دونوں نے منگنی بھی کی لیکن شادی کی نوبت آنے سے قبل راہیں جدا کرلی تھیں، گزشتہ سال مارچ میں دوبارہ دوستی کا آغاز ہوا تھا

ہالی ووڈ کی مشہور ترین جوڑی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز اور اداکار بین ایفلیک نے اپنی 20 سالہ  طویل دوستی کو رشتے میں بدل دیا۔

جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک ہفتے کو امریکی ریاست نیواڈا  کے شہر لاس ویگاس میں  شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

یہ بھی پڑھیے

بالی ووڈ اسٹار بریڈلی کوپر ، ہما عابدین کی زلفوں کے اسیر ہوگئے

سشمتا سین اور للت مودی جلد شادی کرنے والے ہیں؟

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جینیفر لوپیز نے اپنی ویب سائٹ پر شادی کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ”ہم نے یہ کرلیا، محبت خوبصورت ہے. محبت مہربان ہے. اور یہ ثابت ہوا کہ  محبت صبر ہے. بیس سال  کا صبر“۔

پچھلے سال جوڑے کے دوبارہ اکٹھے ہونے کی خبروں نے مداحوں کو چکرا کر رکھ دیا، کیونکہ انہوں نے عوامی طور پر سوشل میڈیا پر اپنی دوبارہ زندہ محبت کا اظہار کیا۔

امریکی ریاست نیواڈا میں کلارک کاؤنٹی کلرک   کے  ریکارڈ سسٹم  کے مطابق  جینیفر لوپیز   اپنا نام بدل کر جینیفر ایفلیک رکھ لیں گی۔

اپنی ویب سائٹ OntheJLo پر لکھتے ہوئے اداکارہ و گلوکارہ کہا کہ ہم دونوں ہفتے کو لاس ویگاس گئے تھے جہاں دیگر   چار جوڑوں کے ساتھ قطار میں کھڑے ہوکر انہوں نے شادی کا لائسنس حاصل کیا۔

جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کے درمیان 2001 میں دوستی ہوئی تھی جس کے بعد بین ایفلیک نے منگنی کے موقع پر جینیفر لوپیز 6.1 کیریٹ کے گلابی ہیرے کی انگوٹھی تحفے میں دی تھی تاہم یہ رشتہ شادی جانب نہ بڑھ سکا اور 2003 میں دونوں کی راہیں جداہوگئیں۔

بینیفر کے نام سے مشہور جوڑی کے درمیان دوبارہ دوستی کا آغاز گزشتہ برس مارچ میں ہوا تھا جب دونوں شخصیات کے درمیان دوبارہ تعلقات ایک سال قبل استوار ہوئے تھے جب مارچ 2021 میں چوتھی شادی کے بندھن میں بندھنے سے قبل جینیفر نے منگنی ختم کر دی تھی۔خیال رہے کہ جینیفر لوپیز کی تین شادیاں طلاق پر ختم ہو چکی ہیں۔ جینیفر کی طرح بین ایفلیک کی بھی ایک شادی 2018 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

متعلقہ تحاریر