اداکارہ سونیا حسین سالگرہ پر ملنے والی محبت پر خوشی سے نہال
ادکارہ نے والہانہ محبت کا اظہار کرنے پر انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کا شکریہ اداکیا
اداکارہ سونیا حسین اپنی سالگرہ پردنیا بھر سے ملنے والی محبت پر خوشی سے نہال ہوگئیں۔
ادکارہ نے سالگرہ پر والہانہ محبت کا اظہار کرنے پر انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کا شکریہ اداکیاہے۔
یہ بھی پڑھیے
جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک نے 20 سالہ دوستی کے بعد شادی کرلی
جونی ڈیپ مقدمہ جیتنے کےبعد میوزک البم کے ذریعے زندگی ٹریک پر لے آئے
اداکارہ نے سالگرہ کے جوڑے میں ملبوس اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور طویل کیپشن بھی لکھا۔اداکارہ نے لکھا کہ میرا دل محبت سے لبریز ہے۔ اس طرح کے لمحات میں مجھے احساس ہوتا ہے کہ مجھے اسے سے کہیں زیادہ نوازا جاتا ہے جتنا میں دوسروں کو دیتی ہوں۔
View this post on Instagram
انہوں نے لکھا کہ میں ابھی تک محبت کے اس احساس میں مبتلا ہوں جو سالگرہ کے موقع پر مجھے دنیا بھر سے موصول ہوئی ہے،نیک خواہشات، پھولوں اور سرپرائزز کے لیے آپ سب کا شکریہ۔انہوں نے کہا کہ میں بہت شکر گزار اور خوش قسمت ہوں کہ میرے ارد گرد ایسے پیار کرنے والے لوگ ہیں جو میری دنیا کو مزید خوبصورت بنا دیتے ہیں۔
سونیا حسین نےمزید کہا کہ ان کی زندگی کے نئے سال کا آغاز شکر گزاری اور مثبت خیالات سے بھروپور ہیں۔انہوں نے خوبصورت لباس کا تحفہ دینے پر فیشن ڈیزائنر سنیہ مناہل کا بھی شکریہ اداکیا۔