ٹام کروز کے اعزاز میں سلمیٰ ہیک کا عشائیہ،سپر اسٹار کو مداحوں نے گھیرلیا

ٹام کروز نے پرہجوم ریسٹورنٹ میں ماتھے پر کوئی شکن لائے بغیر ہر مداح کو تصویر بنوانے کا پھرپور موقع دیا

ہالی سپر اسٹار ٹام کروز 60 برس کے ہوگئے ہیں لیکن ان کی شخصیت کا جادو اب بھی سر چڑھ کر بولتا ہے۔خواتین مداح آج بھی انہیں دیکھ لیں تو مقناطیس کی طرح ان کی طرف کھنچی چلی آتی ہیں۔

ٹام کے ساتھ ایسا ہی کچھ لندن  کے ایک ریسٹورنٹ میں ہوا ہے جہاں ٹام کروز کی دیرینہ دوست اور لاطینی امریکا سے تعلق  رکھنے والی مشہور اداکارہ  سلمیٰ ہیک  اور ان کے شوہر نے  انہیں عشائیے پر مدعو کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

ٹاپ گن میورک نے دنیا بھر میں ایک ارب ڈالر کمالیے

حرا مانی مداح کیا بنیں ٹاپ گن میورک کیلیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

ادکارہ سلمیٰ ہیک کے انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جونہی ہالی ووڈ سپر اسٹار ریسٹورنٹ پہنچے تو مداحوں نے انہیں گھیرے میں لے لیا۔خواتین ٹام کروز کے ساتھ وڈیوز اور سیلفیز بناتی رہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salma Hayek Pinault (@salmahayek)

اس موقع پر سلمیٰ ہیک مداحوں کی بھیڑ سے کچھ پریشان نظر آئیں تاہم ٹام کروز نے پرہجوم ریسٹورنٹ میں ماتھے پر کوئی شکن لائے بغیر ہر مداح کو تصویر بنوانے کا پھرپور موقع دیا۔

یاد رہے کہ ٹاہم کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ٹاپ گن میوریک نے دنیا بھر میں کھڑکی توڑ بزنس کیا ہے اور یہ انکی کی ایک ارب ڈالر کمانے والی پہلی فلم بن گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر