سجل علی اور احد رضا میر نے اب کیا کردیا؟
جوڑی نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کردیا ہے جس کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہیں۔
پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور جوڑی سجل علی اور احد رضا میر نے علیحدگی کی خبروں کے بعد انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کردیا۔
رواں سال مارچ میں یہ خبریں سامنے آئیں تھیں کہ میاں بیوی کے ازدواجی تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں اس لیے دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ اداکارہ سجل علی کی بہن صبور علی کی شادی کی تقریبات میں بھی احد رضا میر اور ان کے اہلخانہ نے شرکت نہیں کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
ٹام کروز کے اعزاز میں سلمیٰ ہیک کا عشائیہ،سپر اسٹار کو مداحوں نے گھیرلیا
شہزاد رائے نوبیاہتا جوڑوں کو کون ساکورس لازمی کروانا چاہتے ہیں؟
بعدازاں شوبز کی خبریں دینے والی پاکستانی صحافی آمنہ حیدر نے بھی اداکار جوڑی کے درمیان علیحدگی کی تصدیق کی تھی جبکہ ادکارہ سجل علی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام ہٹادیا تھا۔
تاہم اب اس حوالے سے تازہ ترین پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ جوڑی نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کردیا ہے جس کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہیں۔
واضح رہے کہ سجل اور احد نے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی اختیار کررکھی ہے، یاد رہے کہ سجل اور احد مارچ 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور پورے 2 سال بعد مارچ 2022 میں ان کے درمیان علیحدگی کی خبرین سامنے آگئیں۔