کیا عالیہ بھٹ واقعی جڑواں بچوں کو جنم  دینگی؟رنبیر کا سچ بتانے سے انکار

بھارتی میڈیا نے رنبیر کپور کے ایک حالیہ انٹرویو میں دیے گئے طنزیہ جواب کو جواز بناکر ان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کی افواہیں پھیلانا شروع کردیں

حال ہی میں شادی کے بندھن سے جڑنے والی بالی ووڈ کی مشہور  جوڑی  عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور  نے جب سے اپنے ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنائی ہے۔ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین طرح طرح قیاس آرائیوں میں مصروف ہیں۔

بھارتی میڈیا سمیت عالیہ اور رنبیر کے پرستاروں نے رنبیر کپور کے ایک حالیہ انٹرویو میں دیے گئے طنزیہ جواب کو جواز بناکر ان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کی افواہیں پھیلانا شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

رنبیر کپور کو والد نے کونسی فلم کبھی نہ کرنیکا مشورہ دیا تھا؟

ڈیوریکس کی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو مزاحیہ مبارکباد

اپنی آنے والی فلم ’شمشیرہ‘ کی تشہیر میں مصروف رنبیر کپور سے  ایک بات چیت کے دوران سوال کیا  گیا کہ وہ دو سچ اور ایک جھوٹ کے بارے میں ایک  کھیل کھیلیں۔ رنبیر نے  طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ  وہ ایک بہت بڑی افسانوی فلم کا حصہ بننے جا رہے ہیں جس کے بعد وہ ایک طویل وقفہ لیں گے کیونکہ ان کے ہاں جڑواں بچے ہونے والے  ہیں۔

اس جواب کی بنیاد پر پرستاروں نے یہ گمان کرلیا کہ اداکار جوڑی کے ہاں جڑواں بچوں کی آمد متوقع ہے ۔آخر کار افواہوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے رنبیر نے حال ہی میں کہا ہے کہ” مسئلہ پیدا نہ کریں ،مجھے دو سچ اور ایک جھوٹ بولنے کا کہا گیا تھا،اب میں یہ نہیں بتا سکتا کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے‘‘۔

 اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد رنبیر اور عالیہ نے جون میں اعلان کیا تھا کہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ رنبیر اپنی آنے والی فلم ’شمشیرہ‘ میں باپ اور بیٹے کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

متعلقہ تحاریر