فلم لندن نہیں جاؤں گا تاحال یوکے ٹاپ 10 چارٹ میں موجود

فلم لندن نہیں جاؤں گا عید الاضحیٰ پر ریلیز کی گئی تھی، دو ہفتے بعد بھی درجنوں برطانوی سنیما گھروں میں نمائش جاری

ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی فلم لندن نہیں جاؤں گا ریلیز کے 2 ہفتے بعد بھی پاکستان ہی نہیں بیرون ملک بھی ناظرین کی توجہ حاصل کیے ہوئے ہے۔

اداکار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کو برطانیہ میں خاص طورپر پسند کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لندن نہیں جاؤں گا اور قائداعظم زندہ باد فلمی شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

فلم ”لندن نہیں جاؤں گا“میں میشا شفیع کا کون ساگیت شامل ہے؟

اداکار ہمایوں سعید نے اپنے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ  فلم لندن نہیں جاؤں گا اپنی ریلیز کے 2 ہفتے بعد برطانوی ٹاپ10 چارٹ میں موجود ہے اور  درجنوں سنیما گھروں میں دکھائی جارہی ہے۔

معروف ہدایت کار ندیم بیگ کی اس فلم کو  معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے تحریر کیا ہے ، فلم میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات مرکزی کردار ادا کررہے ہیں  جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کبریٰ خان، گوہر رشید،واسع چوہدری،سہیل احمد ،صبا قمر اور دیگر شامل ہیں۔ فلم کو عید الاضحیٰ پر پاکستان ، برطانیہ،امریکا، آسٹریلیا اور دبئی میں ریلیز کیا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر