کرینہ کپور نے تیسری مرتبہ حاملہ ہونے کے سوال پر کیا کہا؟

لوگو! پرسکون ہوجاؤ میں حاملہ نہیں ہوں ، سیف کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی ہمارے ملک کی آبادی میں بہت زیادہ حصہ ڈال چکے ہیں، اداکارہ

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور خان نے تیسری مرتبہ حاملہ ہونے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

اداکارہ کرینہ کپور جو پہلے ہی  دو بیٹوں تیمور اور جے کی ماں ہیں، کی ایک تصویر کو جواز بناکر بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا   میں یہ افواہیں گرم تھیں کہ وہ تیسری مرتبہ حاملہ ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کیا عالیہ بھٹ واقعی جڑواں بچوں کو جنم  دینگی؟رنبیر کا سچ بتانے سے انکار

سجل علی اور احد رضا میر نے اب کیا کردیا؟

اداکارہ کرینہ کپور گزشتہ دنوں  اپنے شوہر اور دونوں بیٹوں کے ساتھ چھٹیوں  پر تھیں اس دوران ان کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس کے بارے سوشل میڈیا نے قیاس آرائی شروع کردی کہ وہ اپنا بے بی بمپ دکھا رہی ہیں۔

بالآخر کرینہ کپور نے اس حوالے سے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں وضاحت پیش کی ہے۔لوگو! پرسکون ہوجاؤ میں حاملہ نہیں ہوں ، سیف کا کہنا ہے کہ وہ  پہلے ہی ہمارے ملک کی آبادی  میں بہت زیادہ حصہ ڈال چکے ہیں۔

اس سے قبل کرینہ نے ووگ کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران سیف کے ہر دہائی میں بچہ پیدا کرنے کا مذاق اڑایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا سیف ہر دہائی میں ایک بچے کے  باپ بنتے ہیں  ، بیس، تیس، چالیس اور اب پچاس کی دہائی میں لیکن میں  نے انہیں   بتادیا ہے کہ ساٹھ کی دہائی میں ایسا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  میرے خیال میں سیف جیسا وسیع النظر آدمی ہی بہت مختلف مراحل میں چار بچوں کا باپ ہو سکتا ہے، وہ اپنا وقت ان سب کو دیتا ہے اور اب جے کے ساتھ ہم اسے متوازن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے ایک معاہدہ کیا ہے کہ جب وہ کسی فلم کی شوٹنگ کر رہے ہوں گے تو میں کوشش کروں گی کہ کسی شوٹنگ میں مصروف نہ ہوں۔

کرینہ اور سیف اپنے دونوں بیٹوں تیمور اور جے کے ساتھ ان دنوں  یورپ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں ، یورپ جانے سے پہلے وہ لندن میں چھٹیاں گزار رہے تھے ۔

متعلقہ تحاریر