فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ رواں سال ریلیز ہونے کا امکان

فواد خان، حمزہ علی عباسی اور ماہرہ خان کی فلم ستمبر میں ریلیز ہو سکتی ہے لیکن اس کا باضابطہ اعلان آنا ابھی باقی ہے

پاکستانی سپر اسٹارز فواد خان اور ماہرہ خان کی  تاخیر کا شکار فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ رواں سال ریلیز ہونے کا امکان ہے تاہم اس کا باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔

لالی وڈ کی خبروں کا احاطہ کرنے والے ایک ٹوئٹر ہینڈل پر  کہا گیا ہے،”اب تک کی سب سے بڑی پاکستانی فلم اس سال ریلیز ہونے کی امید ہے“۔

یہ بھی پڑھیے

فلم لندن نہیں جاؤں گا تاحال یوکے ٹاپ 10 چارٹ میں موجود

کرینہ کپور نے تیسری مرتبہ حاملہ ہونے کے سوال پر کیا کہا؟

ذرائع کے مطابق فلم ستمبر میں ریلیز ہو سکتی ہے لیکن اس کا باضابطہ اعلان آنا ابھی باقی ہے۔فلم میں فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ عباسی اور حمائمہ ملک سمیت بڑی کاسٹ شامل ہیں۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ لالی ووڈ کی ایکشن ڈرامہ پنجابی فلم ہے جس کے ہدایت کار اور کہانی کار بلال لاشاری ہیں او ر اسے انسائیکلو میڈیا کے بینر تلے بنایا گیا ہے، یہ 1979 کی مشہور ترین پنجابی فلم مولا جٹ کا ریمیک ہے۔اس کا پہلا آفیشل ٹریلر دسمبر 2018 میں جاری کیا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر