سجل علی کو شاہد کپور کی تعریف کرنا مہنگا پڑگیا
ٹرولز نے ادکارہ سجل علی کی تعریف کو سابقہ شوہر کو جلانے کی کوشش قرار دے دیا
اداکارہ سجل علی کو بھارتی اداکار شاہد کپور کی تعریف مہنگی پڑگئی، سوشل میڈیا ٹرولز نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی تعریف کو مبینہ سابقہ شوہر احد رضا میر کو جلانے کی کوشش قرار دیدیا۔
اداکارہ نے شاہد کپور کی ایک وڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ بہت کیوٹ ہے یار۔
یہ بھی پڑھیے
کرینہ کپور نے تیسری مرتبہ حاملہ ہونے کے سوال پر کیا کہا؟
کیا عالیہ بھٹ واقعی جڑواں بچوں کو جنم دینگی؟رنبیر کا سچ بتانے سے انکار
سجل علی کی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی گئی اس وڈیو کو لالی ووڈ کی خبریں دینے والے گیلکسی لالی ووڈ نامی انسٹاگرام پینج نے شیئر کیا تو کئی صارفین اداکارہ کی رائے سے متفق نظر کہ واقعی شاہد کپور کافی کیوٹ لیکن ٹرولز کی بڑی تعداد نے اداکارہ کی جانب سے شاہد کپور کی تعریف کو اپنے مبینہ سابقہ شوہر احد رضا میر کو جلانے کی کوشش قرار دیدیا۔
View this post on Instagram
ایک صارف نے لکھا کہ احد سے بدلا لینے کی تیاریاں، اب باجی انڈیا جاکر فلم کریں گی، احد سے بھی 2 ہاتھ آگے۔ایک صارف نے طعنہ مارا کہ آپ کا سابقہ شوہر بھی بہت کیوٹ تھا لیکن آپ نے ساتھ نہیں نبھایا۔ایک صارف نے لکھا کہ اس شعر میں شاعر کسی کو پٹانے کی کوشش کررہاہے۔
ایک صارف نے تو حد ہی کردی،لکھا کہ سجل آخر کھل ہی گئی، بس طلاق ہونے کی دیر تھی، یہ دونوں بہنیں گھر گھرستی نہیں کرسکتیں، ایمن منال پھر بھی بہتر ہیں ان سے،صبور دیکھو کب تک ٹکتی ہے، ویسے اس کا شوہر بھی اسی کے جیسا ہے۔