لیجنڈری ہیوی ویٹ باکسر مائیک ٹائی سن کون سی بھارتی فلم میں جلوہ گر ہورہے ہیں؟
امریکی باکسر مائیک ٹائی سن بالی وڈ فلم لائیگر میں وجے دیوراکونڈا، اننیا پانڈے کے ساتھ بھرپور ایکشن میں نظر آئیں گے
امریکہ کے ہیوی ویٹ باکسر مائیک ٹائی سن بالی وڈ فلم لائیگر کا ٹریلیر ریلیز کردیا گیا ہے۔ فلم میں وجے دیوراکونڈا، اننیا پانڈے، مائیک ٹائسن بڑے پیمانے پر ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔
بالی وڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن کے تحت بننے والی فلم ‘لائیگر کا ٹریلرریلیز کردیا گیا ہے۔فلم کی خاص بات ہی ہے کہ اس میں امریکہ کے ہیوی ویٹ باکسر مائیک ٹائی سن بھی کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ رواں سال ریلیز ہونے کا امکان
لائیگرمیں ہیرو کا کردار تیلگو اداکار وجے دیور کوونڈا اور بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جبکہ لیجنڈری ہیوی ویٹ باکسر مائیک ٹائی سن بھی اپنے فن کے جلوے بکھیرتے نظر آئیں گے ۔
تیلگو اداکار وجے کی پہلی ہندی فلم لائیگر کا ٹریلر بہت دمدار نظر آرہا ہے اور اداکار ریسلنگ رنگ میں زبردست لڑائی کرتے نظر آرہے ہیں۔
فلم کے 2 منٹ کے ٹریلر کی شروعات میں وجے دیورکونڈا کی ماں کا کردار ادا کرنے والی مشہور اداکارہ رمیا کرشنن کے زبردست ڈائیلاگ سے ہوتی ہے اور اس کے اگلے ہی پل وجے دیورکونڈا زبردست ایکشن کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
تکنیکی طور پر فلم کا ٹریلر بہت جاندار لگتا ہے جبکہ پروڈکشن ڈیزائن اور سینماٹوگرافی بھی اعلیٰ معیار کی ہے ۔فلم کی سینماٹوگرافی وشنو سرما نے کی ہے جبکہ تھائی لینڈ کے کیچا اسٹنٹ ڈائریکٹر ہیں۔
کرن جوہر کی لائیگر ہندی، تیلگو، تامل، کنڑ اور ملیالم زبانوں میں 25 اگست 2022 کو بھارت سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں ریلیز کی جائےگی ۔