شہزاد رائے اور بلال مقصود پنجاب اسمبلی میں آئین سے کیے گئے کھلواڑ پر افسردہ

شہزاد رائے نے اپنا گانا ”لگارہے“ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پوسٹ کرکرکے تھک گیا ہوں،بلال مقصود نے گزشتہ روز کو افسوسناک قرار دیدیا

پنجاب  اسمبلی میں گزشتہ روز آئین پاکستان کے ساتھ ہونے والے کھلواڑنے شوبز شخصیا ت کو بھی مایوس اور افسردہ کردیا۔ میوزیکل بینڈ اسٹرنگز کے سابق رکن بلال مقصود اور گلوکار و سماجی رہنماشہزاد رائے نے پنجاب اسمبلی کی گزشتہ روز کی کارروائی کوافسوسناک قراردیا۔

یہ بھی پڑھیے

فیشن ڈیزائنر ماہین خان نے ملکی سیاستدانوں کو غلیظ قرار دے دیاؔ

فیضان شیخ اور انکی فیملی عاصم اظہر کے” حبیبی“ کے سحر میں مبتلا

شہزاد رائے نے اپنے مشہور سیاسی طنزیہ گانے”لگارہے“ کاابتدائیہ شیئرکیا جس میں وہ کہتے ہیں کہ جب میں 10 سال کا تھا تو میں نے 9 بجے کی خبروں میں سنا کہ ملک نازک دور سے گزررہا ہے اور جب میں 20 برس کا ہوا تو میں نے 9 بجے کی خبروں میں پھر سنا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے۔

شہزاد رائے نے اپنی وڈیو کے کیپشن میں ہیش ٹیگ نازک دور استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ تھک گیا ہوں یہ پوسٹ کرکے۔

گلوکار بلال مقصو دنےاپنی مایوسی کے اظہار کیلیے اپنے ٹوئٹ میں صرف 3 الفاظ لکھے۔انہوں نے لکھا کہ افسوسناک،افسوسناک دن، تاہم ان کے پرستار سمجھ گئے کہ وہ پنجاب اسمبلی میں پیش آئے سیاسی ڈرامے پرافسردہ ہیں۔

متعلقہ تحاریر