کے پوپ بینڈ”بلٹزرز“ نے نئےگانے کے ذریعے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

بلٹزرز کے نئے گانے”ہٹ دی بیس “ میں لاہور کی ثقافت کی بھرپور نمائندگی،بادشاہی مسجد،لاہور قلع،ٹرک آرٹ سے سجی بسیں اور شادی ہال بھی دکھایاگیا،گانے کو 3دن میں یوٹیوب پر 23 لاکھ 67 ہزار ناظرین دیکھ چکے

جنوبی کوریائی پوپ (کے پوپ) بینڈ ”بلٹزرز“ نے پچھلے ماہ پاکستان کے شہر لاہور کا دورہ کیا تھا اوراس دورے کا مقصد صرف سیاحت اور چھٹیاں گزارنا ہی نہیں تھا۔

اب انکشاف ہوا ہے کہ بلٹزرز پاکستان میں قیام کے دوران   لاہور میں مغلیہ فن تعمیر کے شاہکار بادشاہی مسجد اور لاہور قلعے  میں اپنے نئے گانے کی شوٹنگ میں مصروف تھا۔

کے پوپ بینڈ کے نئے گانےمیں صرف بادشاہی مسجد اور لاہور قلعہ نہیں بلکہ پاکستانی ٹرک آرٹ سے مزین بسیں بھی دکھائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے 

فیضان شیخ اور انکی فیملی عاصم اظہر کے” حبیبی“ کے سحر میں مبتلا

سجل علی کو شاہد کپور کی تعریف کرنا مہنگا پڑگیا

 

بلٹزرز نےاپنی نئی میوزک وڈیو ”ہٹ دی بیس“بدھ کو یوٹیوب پر جاری کی ہے جس میں  لاہور کو خراج عقیدت پیش کیاگیاہے۔

اس گانے کی وڈیو میں  شہر کی مشہور فوڈ اسٹریٹس سے لے کر بادشاہی مسجد اور لاہور کے قلعے کے دلفریب نظارے بھی شامل ہیں جبکہ سرخ اور سنہرے رنگوں سے سجے ہوئے ایک شادی ہال کوبھی دکھایا گیا ہے  جبکہ رنگین بال، ہموار ٹرانزیشنز اور جدید ڈانس مووز نے اس میوزک وڈیو کے حسن کو دوبالا کردیا ہے اور اسے ایک بہترین فیوژن بنادیا ہے

یوٹیوب پر جاری ہونے کے بعد صرف 2 دن میں اس گانے کا14لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے،ہٹ دی بیس کے ساتھ، بلٹزر نے نہ صرف اپنے موجودہ پرستاروں کو خوش کیا ہے بلکہ پاکستانی سامعین کو بھی اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔

 سوشل میڈیا صارفین اس گانے سے اپنے پسندیدہ قدرتی شاٹس کو شیئر کرنے کے ساتھ بینڈ کیلیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔ٹویٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ پاکستانیوں یہ دیکھو پاکستان کی نمائندگی ایسے کرتے ہیں۔

ایک اور  صارف نے مزید کہا کہ وہ اس حقیقت سے کتنے خوش ہیں کہ میوزک ویڈیو کی شوٹنگ پاکستان میں ہوئی۔ ہمیشہ کی طرح بلٹزر نے مایوس نہیں کیا۔ ہٹ دی باس ووجو کے ہائی نوٹ اور ریپنگ کے ساتھ دیوانہ کردینے والا ہے جبکہ اس میں دکھاگیا ڈانس بھی بہت بہترین تھا  اور  میوزک ویڈیو بھی بہت اچھی تھی،ا س میں  پاکستان کو دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی، یہ بہت خوبصورت ہے اور مجھے پسند ہے کہ انہوں نے اسے یہاں شوٹ کیا۔

بہت سے لوگوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ وہ پاکستانی ثقافت کے کے پوپ میں جانے کے بارے میں کتنے خوش ہیں۔

بلٹزرز کو ووزو انٹرٹینمنٹ نے  نے 2021 میں تشکیل دیا تھا۔ گروپ سات ممبران پر مشتمل ہے  جن میں لوٹن،سیا،گویو،جنوا،کرس اور ووجو شامل ہیں۔اس  بینڈ کا آغاز 12مئی 2021 کو کیا گیاتھا۔

متعلقہ تحاریر