کم کردیشین کس دور میں جانی ڈیپ کو پسند کرتی تھیں؟
نوعمری میں مجھے جانی ڈیپ کا جنون تھا، اس وقت میری بڑی بہن کورٹنی کردیشین اداکارلیونارڈو ڈی کیپریو کو پسند کرتی تھیں، امریکی ریئلٹی اسٹار کے 8سال پرانے انٹرویو میں اظہار خیال
امریکی ریئلٹی اسٹار کم کردیشین اپنی نوعمری کے دنوں میں ہالی ووڈ سپر اسٹار جانی ڈیپ کے عشق میں مبتلا تھیں۔ اس بات کا انکشاف کم کردیشین نے ایک پرانے انٹرویو کے دوران کیا تھا۔
کم نے یہ بھی کہا تھا کہ جب وہ جانی سے پیار کرتی تھیں، توان کی بڑی بہن کورٹنی کردیشین اداکارلیونارڈو ڈی کیپریو کو پسند کرتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیے
کے پوپ بینڈ”بلٹزرز“ نے نئےگانے کے ذریعے پاکستانیوں کے دل جیت لیے
کرینہ کپور نے تیسری مرتبہ حاملہ ہونے کے سوال پر کیا کہا؟
آسٹریلیا ڈیلی کو 2014 میں دیے گئے ایک انٹرویو میں کم نے کہا تھا کہ جب میں نوعمر تھی تو مجھے جانی ڈیپ کا جنون تھا، میں سمجھتی تھی کہ وہ بہت پر کشش ہے، وہ بہت خوبصورت تھا ، خاص طور پر جب وہ ونونا رائڈر اور پھر کیٹ موس کے ساتھ تھا ۔
انہوں نے کہا کہ مجھے جوڑوں کو دیکھنا اور سوچنا اچھا لگتا تھا کہ وہ کیا چیز تھی جس نے انہیں ایک دوسرے کی طرف راغب کیا۔ عام اصول کے طور پر میں کبھی بری شہرت کے حامل لڑکوں کی طرف متوجہ نہیں ہوئی اور نہ ہی میں نے کبھی پارٹی بوائز کا انتخاب کیا لیکن یقیناً میں جسمانی طور پر جانی ڈیپ کی طرف متوجہ تھا۔
جس وقت کمِ کا بیان سامنے آیا تو اس وقت جانی ایمبر ہرڈ سے ڈیٹنگ کر رہے تھے۔ بعد ازاں وہ 2015 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ ایمبر نے 23 مئی 2016 کو جانی سے طلاق کے لیے درخواست دائر کی اور اس کے خلاف عارضی پابندی کا حکم نامہ حاصل کیا۔انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ جانی نے ان سے تعلقات کے دوران ان کے ساتھ جسمانی طور پر بدسلوکی کی تھی اورمنشیات یا شراب کے استعمال کےبعد یہ اکثر ہوتا ہے۔بعدازاں جانی نے ایمبر کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا اور اسے گزشتہ ماہ جیت لیا۔
کم نے 2014 میں ریپر کینے ویسٹ سے شادی کی جس سے ان کے 4 بچے ہیں۔ کم نے گزشتہ سال فروری میں ناقابل مصالحت اختلافات کا حوالہ دیتے ہوئے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ ان کی طلاق کو 2 مارچ کو حتمی شکل دی گئی تھی اور کم کو قانونی طور پر سنگل قرار دیا گیا تھا۔ کم جلد ہی The Kardashians میں نظر آئیں گے جس کا پریمیئر 22 ستمبر 2022 کو منعقد ہوگا۔