سپریم کورٹ کے فیصلے پر کس فنکار نے کیا کہا؟
عدنان صدیقی کا جمہوریت کو سلام، خلیل الرحمان قمر نے عدالتی فیصلے کو تکبر کی موت ،ہارون شاہد نے فیصلے کو ابتدائی کامیابی قرار دیدیا، ،احسن اکرام،ہارون شاہد، مریم نفیس، منیب بٹ ، عفت عمر اور دیگر کا بھی ردعمل
سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمدمزاری کی رولنگ کالعدم قرار دیکر پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کےحکم پر کئی فنکار خوش نظر آئے ۔
شوبز شخصیات نے عدالتی فیصلے کو جمہوریت اور پاکستان کی جیت قرار دیدیا۔
یہ بھی پڑھیے
عدنان صدیقی نے پنجاب کے ضمنی الیکشن کو بیہودہ تھیٹر قراردیدیا
اداکار بھی بارش کے پانی میں ڈوبے کراچی کا نوحہ پڑھنے پر مجبور
سینئراداکار عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹ میں عدالتی فیصلے پر جمہوریت کو سلام پیش کرتے ہوئے لکھا کہ لوگوں کا ایمان بحال ہوا ہے۔ امید ہے کہ منتخب قائدین اس کو برقرار رکھیں گے۔
Hail democracy! People’s faith has been restored. Hoping it’s upheld by the elected leaders. #punjabelections
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) July 26, 2022
سینئرڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئےعدالتی فیصلے کو تکبر کی موت قرار دیدیا۔انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت مزاری کی رولنگ سے ڈپٹی سپیکر شپ کے مزار تک کی کہانی ہے۔
عدلیہ کے ہاتھوں تکبر کی موت
— Khalil Ur Rehman Qamar (@KrqOfficial) July 26, 2022
پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت
مزاری کی رولنگ سے ڈپٹی سپیکر شپ کے مزار تک کی کہانی ہے— Khalil Ur Rehman Qamar (@KrqOfficial) July 26, 2022
گلوکار و اداکار ہارون شاہد نے عدالتی فیصلے پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ طویل جدوجہد کے آغاز پر یہ چھوٹی سی کامیابی ہے،اپنا اتحاد برقرار رکھیں اور اپنے کپتان کے پیچھے کھڑے رہیں۔
Mubarak! Just a small victory in a long struggle that begins from here onwards. On to the next one. Stick together and stand behind your Kaptaan. Pakistan Zindabad ❤️
— Haroon Shahid (@Haroon_5hahid) July 26, 2022
اداکارہ مریم نفیس کو اس موقع پر حقیقی آزادی مارچ کی یاد آگئی اور انہوں نے اس مارچ کی یادداشتوں پر مشتمل ایک وڈیو اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئر کردی جس میں انہیں، ان کے شوہر اور اداکار عثمان خالد بٹ کو آنسو گیس کا مقابلہ کرتے بھی دیکھاجاسکتا ہے جبکہ ان کے شوہر کو پولیس پر پتھر پھینکتے بھی دیکھاجاسکتا ہے۔ ادکارہ نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ہم کھڑے تھے، آزادی کی لڑائی اور جیت کا سفر جاری ہے۔
View this post on Instagram
تحریک انصاف اور عمران خان کے بڑے حامیوں میں شمار ہونے والے اداکار شان شاہد نے عدالتی فیصلے پر پاکستانی پرچم ٹوئٹ کرتے ہوئے اس سے محبت کا اظہار کیا۔
Mera ♥️ pic.twitter.com/mKRPTVHYei
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) July 27, 2022
اداکار شان بیگ نےعدالتی فیصلے پر آصف زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ تو پھر ہوا یوں کہ سپریم کورٹ سب پہ بھاری،آگے پیچھے ہوگئی سب کی یاری۔
Tou phir hua yun ke “ Supreme Court Sab Pe Bhaari, Agey Peeche Hogayi Sab Ki Yaari. “ #CMPunjabElection #PervaizElahi #Supreme_Court_Of_Pakistan
— Shan Baig (@Iamshanbaig) July 26, 2022
اداکار احسن محسن اکرام نےبھی اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک زرداری سب سے
بڑی بیماری،عمران خان کو مبارک ہو۔
Ik Zardari sub say bari beemari !!!
Congratulations to @ImranKhanPTI ❤️#Supreme_Court_Of_Pakistan
— Ahsan Mohsin Ikram (@ahsanmikramsays) July 26, 2022
اداکار منیب بٹ نے تو ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو آئین شکن قرار دیتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کرڈالا۔
Deputy speaker Mr Mazari should be arrested now for breaking constitution !
— Muneeb Butt (@muneeb_butt9) July 26, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کو پوری پی ڈی ایم پر بھاری قرار دیدیا۔
Ek khilaadi poori PDM p Bhaari !#CMPunjabElection #SupremeCourtofpakistan
— Muneeb Butt (@muneeb_butt9) July 26, 2022
مزاح نگار و اداکار ارسلان نصیر کو اس موقع پر بھی مزاح ہی سوجھا،انہوں نے حمزہ نواز کی چٹکی بھرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ حمزہ
شہباز بھائی اگر وہ شیروانی فارغ ہو تو مجھے بھجوادیں،ولیمے کی تقریب میں کام آجائے گی،انہوں عدالتی فیصلے پر پورے ملک کو مبارکباد پیش کی۔
Hamza Shehbaz bhai, wo sherwani agar farigh hai to mujhey bhijwa dein? …. Waleemay ke function pe kaam a jaye gi 🙄#Supreme_Court_Of_Pakistan Breaking News Congratulations Pakistan
— Arslan Naseer – CBA (@ArslanNaseerCBA) July 26, 2022
دوسری جانب تحریک انصاف کی بڑی ناقد اداکارہ عفت عمر نےعدالتی فیصلے پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پروجیکٹ عمران پر جتنی محنت او ر پیسہ لگایا گیا وہ سب کبھی فلش آؤٹ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ سلیکٹڈ وزیراعلیٰ بھی کپتانی جدوجہد کا ہی پھل ہے۔
پراجیکٹ عمران پر جتنی محنت اور پیسہ لگایا گیا وہ سب کبھی فلش آؤٹ نہیں کیا جاسکتا۔
— Iffat Omar Official (@OmarIffat) July 26, 2022
سلیکٹڈ وزیراعلی بھی کپتانی جدوجہد کا ہی پھل ہے۔
— Iffat Omar Official (@OmarIffat) July 26, 2022
ladla is still a ladla.
— Iffat Omar Official (@OmarIffat) July 26, 2022
انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ لاڈلہ اب بھی لاڈلہ ہے۔