سجل احد نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

گزشتہ سال ڈسٹنکٹیو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ ماہرہ خان کو دیا گیا تھا۔

پاکستانی فنکاروں کی بہترین کارکردگی کے چرچے اب بین الاقوامی سطح پر بھی ہونے لگے ہیں۔ ماہرہ خان کے بعد مشہوراداکارہ سجل احد نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

سجل احد کو فلم اور ٹی وی کی دنیا میں بہترین کارکردگی پر دبئی میں عرب انٹرنیشنل فیسٹیول ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ڈسٹنکٹیو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈز (ڈیافہ) کی تقریب میں سجل سیاہ لباس میں نظرآئیں۔ اسٹیج پر اپنے مخصوص انداز میں مداحوں، دوستوں اور گھروالوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jaago TV (@jaago.tv)

اداکارہ نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنی تصویرشیئرکی جو گھنٹوں تک سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرٹرینڈ کرتی رہی۔ پوسٹ میں لکھا کہ یہ ایوارڈ نہ صرف ان کے لیے ایک فنکارکی حیثیت سے خاص ہے بلکہ اس موقع پرانہیں پاکستانی ہونے پر فخر محسوس ہورہا ہے۔

سجل کی اس پوسٹ پر پاکستانی اداکارہ مومل شیخ، حرا مانی اور دیگر نے مبارکباد دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajal Ahad Mir (@sajalaly)

سجل علی نے کئی پاکستانی ڈراموں میں کام کیا بلکہ بالی ووڈ میں بھی اپنی بہترین اداکاری سے نام کمایا۔ سجل آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ فلم ‘موم’ میں جلوہ گر ہوئیں۔ اور اپنی پرفارمنس سے سب کے دل جیت لیے۔

بالی ووڈ فلم موم

رواں سال 14 مارچ کو سجل علی اوراداکاراحد رضا میرکی ابوظہبی میں دھوم دھام سے شادی ہوئی۔

سجل احد شادی

احد پاکستانی ڈراموں کے علاوہ برطانیہ کے اسٹیج تھیٹر ’ہیملیٹ: اے گھوسٹ اسٹوری‘ میں بھی شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

احد رضا میر

واضح رہے کہ گزشتہ سال ڈسٹنکٹیو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ ماہرہ خان کو دیا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر