رنویر سنگھ کو کپڑے اتارنا مہنگا پڑگیا،خاتون نے ایف آئی آر کٹوادی

مدعی خاتون کا اداکار پر خواتین کے جذبات مجروح کرنے کا الزام، رنویر سنگھ کی برہنگی کو قومی مسئلہ بھی قرار دیدیا، اندور میں سماجی تنظیم نے رنویر سنگھ کیلیے کپڑے جمع کرنیکی مہم شروع کردی

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کو پیپرمیگزین کیلیے کروایا گیا برہنہ فوٹو شوٹ مہنگا پڑگیا۔ بھارتی خاتون نے رنویر سنگھ کیخلاف ایف آئی آر کٹواتے ہوئے اداکارکی برہنگی کو قومی مسئلہ قرار دیدیا۔

دوسری جانب مدھیہ پردیش  میں سماجی تنظیم نے بھارتی اداکار کیلیے کپڑے جمع کرنے کی مہم شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیے

پیپر میگزین کیلیے عریاں فوٹو شوٹ پر رنویر سنگھ کو ٹرولنگ کاسامنا

اداکارہ ماریہ واسطی کی شرمناک وڈیو لیک ہوگئی

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ممبئی کی مقامی این جی او کی عہدیدار نے رنبیر کپور کیخلاف ایف آئی آر درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اداکار نے اپنی برہنہ تصاویر کے ذریعے خواتین کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

ممبئی پولیس نے اداکار کیخلاف آئی پی سی کی دفعہ292 (فحش مواد  کی فروخت) ،دفعہ293(نوجوان کو فحش اشیا کی فروخت) اور دفعہ509 (خواتین کو الفاظ، اشاروں یاافعال سے خواتین کی عزت نفس مجروح کرنیکی کوشش) کے تحت ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

اداکار کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے والی خاتون ودیکا چوبے نے این ڈی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رنویر سنگھ کی برہنگی کو قومی مسئلہ قرار دیدیا۔

 پروگرام کی میزبان نے سوال کیا کہ آپ کو رنویر سنگھ کی برہنگی سے کیا مسئلہ ہے، اس میں کیا عریانی ہے؟ خاتون نے جواب میں کہاکہ بلاشبہ یہ عریاں تصاویر ہیں،  ہم تصاویر میں ان کے کوہلے دیکھ سکتے ہیں،ان کی وڈیو میرے پاس ہے جس میں وہ مکمل برہنہ ہیں۔

خاتون کی گفتگو سن کر میزبان کی ہنسی چھوٹ گئی لیکن خاتون اپنی بات پر قائم رہیں اور ان کا کہنا تھا کہ آپ میری بات پر ہنس سکتی ہیں،مجھے نہیں پتہ کتنے لوگوں کومیرے بات سمجھ آرہی ہے مگر یہ ایک قومی مسئلہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  مدھیہ پردیشن کے شہراندور سماجی تنظیم”نیکی کی دیوار“ نے رنویر سنگھ کیلیے کپڑے جمع کرنے کی مہم شروع کردی۔مقامی این جی او نے رنویر سنگھ کی برہنہ تصاویر ایک ڈبے پر چسپاں کرکے اسے بازار میں رکھ دیا ہے ۔ مقامی لوگ اس میں کپڑےجمع کروارہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر