پی ٹی آئی کے کون سے رہنما عتیقہ اوڈھو کے دیرینہ دوست ہیں؟

دیکھیں آج مجھے میری شوٹ پر کس نے چھوڑا ہے، اداکارہ کا پی ٹی آئی سینیٹر کیساتھ تصویر شیئر کرکے ان اظہار تشکر

اداکارہ عتیقہ اوڈھو یوں تو تحریک انصاف کے تاسیسی  ارکان میں شامل  ماہر تعمیرات ثمرعلی خان کی اہلیہ ہیں لیکن تحریک انصاف کے ایک اور مرکزی رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان بھی ادکارہ کے دیرینہ دوستوں میں شامل ہیں۔

اداکارہ نے گزشتہ روز سینیٹر فیصل جاوید کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے اظہار تشکر  کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

تحریک انصاف کا اللہ رکھا پانی پوری سے اظہار ہمدردی

سپریم کورٹ کے فیصلے پر کس فنکار نے کیا کہا؟

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئر کردہ تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ دیکھیں آج مجھے میری شوٹ پر کس نے چھوڑا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ فیصل جاوید خان ہر خوشی اور غم میں میری حمایت کیلیے موجود رہے ہیں ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atiqa Odho (@atiqaodhoofficial)

اداکارہ نے سینیٹر فیصل جاوید خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے عزیز ترین دوست بننے کا شکریہ ،اداکارہ نے پی ٹی آئی رہنما کیلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ تحاریر