بابر اعظم کےنئے سنگ میل عبور کرنے پر فہد مصطفیٰ کی تعریف

فہد مصطفیٰ نے اپنے ٹوئٹ میں آئی سی سی کی بابر اعظم کی ٹاپ پوزیشنز سے متعلق پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ”  کیا بات ہے  بابر اعظم“ ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کوبین الاقوامی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں نمبر ایک بلے باز کا اعزاز  حاصل کرنے پر اداکار فہد مصطفیٰ نے مبارکباد دی ہے۔

انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل کو ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینک جاری کی ہے جس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم تینوں فارمیٹ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے دنیا کےپہلے اور  واحد  بلے باز بن گئےہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شاہد آفریدی کے کارکردگی دکھانے کے مشورے پر احمد شہزاد پھٹ پڑے

گال ٹیسٹ: سری لنکا نے 246 رنز کے بڑے مارجن سے پاکستان کو ہرا دیا

آئی سی سی کے مطابق برطانوی بلے باز جو روٹ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے، آسٹریلیا کے مارنس لبوشین دوسرے جبکہ بابر اعظم خیال  تیسرے پر براجمان ہیں جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ میں بابراعظم پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

اس طرح قومی کرکٹ کپتان اب تینوں فارمیٹ میں ٹاپ تھری  میں  موجود ہیں اور وہ واحد بلےباز  کپتان ہیں جو کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں ٹاپ پوزیشنز پر ہیں۔

بابراعظم کو اس اہم کامیابی پر جہاں دنیا بھر سے  سراہانے کا سلسلہ جاری ہے وہیں اداکارفہد مصطفیٰ نے بھی  قومی کپتان کی تعریف کی ہے۔

فہد مصطفیٰ نے اپنے ٹوئٹ میں آئی سی سی کی بابر اعظم کی ٹاپ پوزیشنز سے متعلق پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ”  کیا بات ہے  بابر اعظم“ ۔

متعلقہ تحاریر