حماد شعیب اور مشال خان کے ڈانس کوور کی وڈیو وائرل
نوجوان فنکار حماد شعیب اداکاری کے ساتھ ساتھ ڈانس میں بھی خاصی مہارت رکھتے ہیں اور آئے دن اپنے انسٹاگرام پیج پر کسی نہ کسی گانے کا ڈانس کوور شیئر کردیتے ہیں

پاکستانی فنکاروں میں ان دنوں مختلف گانوں کے ڈانس کوور تیار کرنے کا رجحان تیزی سے فروغ پارہا ہے۔
نوجوان فنکار حماد شعیب اداکاری کے ساتھ ساتھ ڈانس میں بھی خاصی مہارت رکھتے ہیں اور آئے دن اپنے انسٹاگرام پیج پر کسی نہ کسی گانے پر ڈانس کی وڈیو شیئر کردیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ڈراؤنی فلمیں بنانے کے شوقین اداکار عثمان مختار ڈرپوک نکلے
پی ٹی آئی کے کون سے رہنما عتیقہ اوڈھو کے دیرینہ دوست ہیں؟
گزشتہ روز اداکار حماد شعیب نے ساتھی اداکار مشال خان کے ساتھ بھارتی گانے پر شاندار ڈانس کوور پیش کیا ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی وڈیو میں حماد شعیب اور مشال خان کو بھارتی گلوکار گورو رندھاوا کے مشہور گیت” ڈانس میری رانی “پر مہارت سے رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
حماد اور مشال کے اس ڈانس کو صارفین کی جانب سے خاصا پسند کیا جارہا ہے اور وڈیو کو صرف 15گھنٹےمیں 3لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔
View this post on Instagram
اس سے قبل حماد شعیب نے گلوکا رعاصم اظہر کے مشہور گانے حبیبی پر بھی ڈانس کوور تیار کیا تھا جسے صارفین نے بہت پسند کیا تھا۔









